نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

35 ہزار آبادی پر مشتمل قصبہ گجرات کے مسائل

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) 35 ہزار آبادی پر مشتمل تحصیل کوٹ ادوکا اہم قصبہ گجرات ارکان اسمبلی اور ضلعی متعلقہ افسران کی عدم توجہ کی بناپر مسائل کی آماجگاہ،شہر کی گلیاں اور بازار نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کاگندا پانی گلیوں اور بازار وں میں داخل،گلیاں بازارمین روڈ جوہڑ میں تبدیل ہوگئے، عوام کامتلعقہ افسران اور ارکان اسمبلی سے اصلاح و احوال کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کےمطابق تحصیل کوٹ ادو کا اہم 35 ہزار آبادی پرمشتمل قصبہ گجرات منتخب ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہو چکا ہے، شہر کی گلیاں اور بازار نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں جبکہ نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کاگندا پانی گلیوں اور بازار وں میں داخل ہو گیا ہے جسکی وجہ سے گلیاں بازارمین روڈ جوہڑ میں تبدیل ہوگئے۔

شہر میں میں نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کاگندا پانی گلیوں اور بازار میں دکھائی دیتا ہے بارش ہو جائے تو گلیاں بازارمین روڈ جوہڑ میں تبدیل ہوجاتا ہے جس میں ٹبی والا;46; مین روڈ;46;اندرون بازار;46;دربار حاجی اسحاق;46; 5مرلہ سکیم نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے سے علاقے کی حالت انتہائی مخدوش ہوگئی ہے;46; جی ٹی روڈ پر دکانداروں نے پکی سونگ پر مٹی ڈال کر سولنگ کو ڈھانپ دیا ہے;46;اور آنے جانے کے لئے راستے بنا لیے ہیں ;46; جس کی وجہ سے سے نالے کا گندا پانی ی اور بارش کا پانی اندرون بازار اور جی ٹی روڈ پر جمع ہو جاتا ہے;46;جس کی وجہ سے معمولات زندگی اور کاروباری لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں ;46; اس گندے پانی اور گندگی کی وجہ سے مچھروں اور دیگر حشرات الارض نے لوگوں کا جینا محال کر کے رکھ دیا ہے;46;دوسری طرف ارکان اسمبلی اجتماعی و بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے تھانہ کچہری کی سیاست کرتے دکھائی دیتے ہیں مذکورہ حالات کے پیش نظر علاقے کی عوام نےمتلعقہ افسران اور ارکان اسمبلی سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے

About The Author