سندھ کابینہ نے نئے پولیس آرڈر میں ترامیم کے لئے کمیٹی بنادی ہے۔ سندھ بینک کو تین ارب روپے دینے اور اسلحہ لائنس فیس بڑھا کردو ہزار کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔واٹربورڈ کا ٹیرف بڑھانے کا معاملہ ملتوی کردیا گیا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وزیراطلاعات سعید غنی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ نے نئے پولیس آرڈر میں ترامیم کے لئے کمیٹی بنادی ہے۔
سندھ بینک کو مزید تین ارب دینے کی منظوری دی گئی۔ واٹربورڈ کے ٹیرف بڑھانے کے معاملے کو ملتوی کردیا گیا۔
تھرکول منصوبے کو پانی فراہم کے لئے نئی تین کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیئے گئے ۔سندھ ریسکیو سروس ڈبل ون ڈبل ٹو پر کمیٹی بنائی گئی جو اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گی۔
این ایف سی ایوارڈ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جو جلد اسمبلی ارکان کے سامنے رکھی جائے گی۔ شرکا کو بتایا گیا کہ شہر میں نئے قبرستان بنائے جائیں گے جن کے لئے زمین کی نشاندہی کردی گئی ہے۔اسلحہ لائسنس کی فیس ایک سے دوہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ