دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوٹ ادو: ٹی ایچ کیو میں 20بیڈز پر مشتمل وارڈ کا افتتاح

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایم پی اے اشرف خان رند نے سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاءالحسن کے ہمراہ وزٹ کیا،ہسپتال میں مزید 20 بیڈز پر مشتمل وارڈ کا افتتاح کیا، ڈینگی آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایم پی اے اشرف خان رند نے سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء الحسن کے ہمراہ وزٹ کیا ہسپتال میں مزید 20 بیڈز کے وارڈ کا افتتاح کیا ہسپتال میں مریضوں کودی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا ایمرجنسی وارڈ سے ہسپتال کے مین گیٹ تک ڈینگی اگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا اس موقع پر ایم پی اے اشرف خان رند کا کہنا تھا مریضوں کو بیڈز کی کمی کا سامنا تھا جس کو اب پورا کردیا گیا جلد ہی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلسسز اور کارڈیالوجی وارڈ کا افتتاح کیا جائے گا سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء الحسن کا کہنا تھا مظفرگڑھ کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے ٹی میں متحرک ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی وارڈ بھی قائم کیا گیا ٹی میں علاقوں میں جاکر سروے بھی کررہی ہیں۔

About The Author