شادن لُنڈ (نامہ نگار)منڈی مویشی پل قمبر جرائم کا گڑھ بن گئی،نوسر بازوں کا راج،جعلی کرنسی کا دھندہ عروج پر،منڈی انڈس ہائی وے پر ہونے کی وجہ سے دن بھر روڈ بند رہنا معمول،عوامی و سماجی حلقوں نے منڈی کی جگہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق منڈی مویشی پل قمبر جہاں ہزاروں لوگ کروڑوں روپے کی خریدو فروخت کرتے ہیں مگر یہاں جرائم پیشہ عناصر کا راج ہے منڈی مویشی میں نو سر باز مختلف طریقوں سے سادہ لوح لوگوں اور بزرگ بیوپاریوں کو نقدی اور جانوروں سے محروم کر دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ منڈی میں منشیات،اسلحہ خصوصاً جعلی کرنسی کا کاروبار عروج پر ہے اس دھندہ میں ملوث افراد نے گینگز بنا رکھے ہیں اور ان تمام گینگز کو مقامی کریمنل لوگوں کی آشیر باد حاصل ہے کوئی بھی منڈی واردات سے خالی نہیں جاتی اس کے علاوہ منڈی انڈس ہائی وے پر واقع ہے رش کی وجہ سے دن بھر روڈ بند رہتا ہے جس سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی و سماجی حلقوں غلام رسول،محمد رفیق،عابد حسین،محمد سلیم،اللہ بخش،ساجد اقبال،الٰہی بخش اور غلام فرید نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ منڈی مویشی کی جگہ تبدیل کی جائے تاکہ بیوپاری اور لوگ محفوظ طریقہ سے خریدو فروخت کر سکیں اور مسافروں کو پریشانی سے نجات مل سکے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ