ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)بیوی کا نان نقتہ کا دعویٰ، سنگدل باپ نے کم سن بیٹے کو میبنہ طور پر زہردے دیا،بروقت طبی امداد نہ ہونے کی وجہ سے بچہ جاں بحق ،ورثاءکا ٹیچنگ ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ ، بیٹے کی لاش دیکھ کرماں پر غشی کے دورے ،لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے،صدر پولیس نے ملزم گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے شمس آباد کالونی کی رہائشی سحرش فاطمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ 2 سال قبل میری شادی زوہیب حُسین آرائیں سے ہوئی،گھریلوں ناچاکی کی وجہ سے میرے خاوند نے مجھے گھر سے نکال دیا اور بچے کا خرچہ بھی نہ دیتا تھاجس کا میں نے فیملی کورٹ میں دعویٰ دائر کر رکھا تھا،جس کا ذوہیب کو رنج تھا،پیوستہ روز میرا شوہر راشد آرائیں کے ہمراہ میرے گھر آیا اور کہا کہ حجت حُسین کا چچا جمشید سعودی عرب جارہا اس نے اپنے بھتیجے کو ملنا ہے اس کو پھر گھر چھوڑ جائیں گے وہ بچے کو لیکر چلے گئے اور کچھ دیر کے بعد اسے بے ہوشی کی حالت میں گھر میں پھینک کر چلے گئے بچے کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی جیسے فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ڈاکٹروں کی عدم توجہ اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ڈیڑھ سالہ حجت حُسین دم توڑ گیا،جس کے خلاف ٹیچنگ ہسپتال کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،تھانہ صدرپولیس نے مقدمہ نمبر 590/19 کے تحت درج کرکے ملزم ذوہیب کو گرفتار کرلیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی ۔
Daily Swail-Native News Narrative
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ