نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ

کوٹ ادو:تبدیلی سرکار نے سوئی گیس سے محروم غریب عوام کو ایک اور ٹیکہ لگا دیا،ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ،ایل پی جی کی نئی قیمت 125روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے کے باعث گیس غریب عوام کی دسترس سے باہر ہونے لگی،شہریوں کا ایل پی جی کے دام کو لگام ڈالنے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت نے ایران پر امریکی پابندیوں کے تناظر میں ایران سے ایل پی جی درآمد نہ کرنے پرایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی اسی ہدایت کو بہانہ بنا کر گیس کی فی کلو قیمت میں 12روپے کا اضافہ کر دیا، ایل پی جی کی نئی قیمت 125روپے فی کلو مقرر کر دی، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140روپے اور کمرشل سلنڈر540 روپے تک مہنگا ہو گیاہے، ایل پی جی کی نئی قیمتوں سے صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ کمرشل صارفین بھی پریشان ہیں،شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسا کیا ہوا کہ ایل پی جی سلنڈر 50،60 فیصد مہنگا ہوگیا،دوسری طرف ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے کے باعث گیس غریب عوام کی دسترس سے باہر ہونے لگی ہے،شہریوں نے ایل پی جی کے دام کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کردیا،

About The Author