دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوٹ ادو: واٹرفلٹریشن پلانٹ سے بچھو نکل آئے

کوٹ ادو:میونسپل کمیٹی کی غفلت لا پرواہی وعدم توجہی،کالی پل فائربریگیڈ کے دفتر میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ سے بچھو نکل آئے، بچھوؤں نے پلانٹ کو گھیرے میں لے لیا،فائر بریگیڈ کے دفتر میں ڈیوٹی پر مامور عملہ ڈیوٹی دینے کے بجائے دن بھر بچھو مارتا رہتا ہے، صاف پانی لینے کیلئے آنے والے شہریوں میں خوف وہراس،شہری پانی بھی نہ بھر سکے،شہریوں کا میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج،پلانٹ کے ارد گرد چار دیواری تعمیر اورصفائی کرانے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کی غفلت لا پرواہی وعدم توجہی کے باعث عرصہ درازسے صفائی نہ ہونے پرکالی پل فائربریگیڈ کے دفتر میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ارد گرد سیبچھو نکل آئے، درجن سے زائدبچھوؤں نے پلانٹ کو گھرے میں لے لیا

یہ بچھو شہریوں سمیت عملے کی زندگیوں کے لئے خطرہ بن چکے ہیں،ڈیوٹی پر تعینات فائر بریگیڈ کا عملہ اس قدر خوف زدہ ہے کہ اپنے فرائض انجام دینے کے بجائے دن بھر انہیں مارنے میں لگا رہتا ہے، جبکہ پینے کیلئے واٹر فلٹریشن سے پانی لینے کیلئے آنے والے شہری بھی خوف زدہ ہیں اور پانی بھرے بغیر گھروں کو لوٹ رہے ہیں،شہریوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی نااہلی ہے کہ وہ عرصہ دراز سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ساتھ صفائی نہیں کراتی اور نہ ہی پلانٹ کی چار دیواری تعمیر کی گئی ہے،انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر فلٹریشن کے ارد گرد صفائی کرائی جائے اور اسکی چار دیواری بھی تعمیر کرائی جائے تاکہ شہری بلاخوف خطر پلانٹ سے پینے کا صاف پانی بھرسکیں۔

About The Author