دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چمن میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 9زخمی

چمن:بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں تاج روڈ پر دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ،9زخمی ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی،دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہدھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا،
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیاہے۔


جے یو آئی ف کے رہنما مولانا محمد حنیف زخمی افراد میں شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے میں مولانا محمد حنیف کے قافلے کو نشانہ بنایا گیاہے۔

About The Author