دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ:امیر زادے کی تیسری بیوی نے 4 دن کی بچی کو اغوا کرکے اپنی اولاد ہونے کا ڈرامہ رچادیا

مظفرگڑھ: سعودیہ میں مقیم بے اولاد امیر زادے کی تیسری بیوی نے 4 دن کی بچی کو اغوا کرکے اپنی اولاد ہونے کا ڈرامہ رچادیا۔

ترجمان پولیس مظفر گڑھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ تھانہ چوک قریشی پولیس نے نومولود کو برامد کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  بشریٰ بی بی نے سعودیہ میں مقیم ڈیرہ غازیخان کے ابراہیم سے شادی کی جس کی پہلی دو بیویوں سے بھی اولاد نہ تھی۔

ملزمہ شوہر کے سعودیہ جانے کے بعد چوک قریشی کے علاقے سے اپنے رشتہ دار کی نومولود 4 دن کی بیٹی کنزا کو اغوا کرکے ڈیرہ غازیخان لے گئی۔

پولیس کے طابق سعودیہ میں مقیم اپنے شوہر کو ملزمہ نے بیٹی پیدا ہونے کی خوشخبری دی۔

پولیس نے ملزمہ کا ڈرامہ بے نقاب کرکے معصوم ننھی کلی کنزا کو بازیاب کراتے ہوئے اغوا کار خاتون بشریٰ کو گرفتار کر لیا۔

معصوم بچی کو جب اس کی والدہ کے حوالے کیا گیا تو اپنی بچی کو واپس اپنی گود میں پاکر ماں کے دیدنی مناظر تھے۔

About The Author