دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صادق آباد:بہنوئی نے سالے کو کیوں باندھا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع رحیمیارخان کی تحصیل صادق آبادمیں بہنوئی اور سنگدل ماں نے اپنے ہی بیٹے کو زنجیروں سے جکڑ لیا۔

ایک ماہ سے قید 20سالہ عامر کو پولیس نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےبازیاب کروالیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

صادق آباد کے نواحی علاقے بستی کامدار میں سنگدل ماں نے اپنے ہی بیٹے کو اپنے داماد کے ساتھ ملکر زنجیروں میں جکڑ دیا ۔

عامر کو 1ماہ سے قید میں رکھا ہوا تھا تھانہ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عامر کو بازیاب کروا لیا ۔

عامر نے بتایا ہے کہ اس کا بہنوئی اس کی جائیداد ہتھیانا چاہتاہے میری والدہ کو ساتھ ملا کر مجھے زنجیروں میں جکڑ دیا تھا مجھ پر تشدد کرتاتھا میرے والد کو بھی مارتاتھا ۔

عامر نے بتایا کہ میری ماں بھی مجھے مارتی تھی وہ مجھے پاگل کہتے تھے ۔

عامر کے چچا نے کہا کہ اس کا بہنوئی بہت لالچی ہے ان کی ساری جائیداد بیچ کر گاڑیاں خریدلی ہیں ۔عامر میرے گھر آتا مجھے بتاتاتھا کہ وہ مجھے مارتے ہیں پھر عامر کو اس لیے زنجیروں سے باندھ دیا تاکہ وہ ان کی باتیں نہ بتا سکے ۔

دوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ بچے کو زنجیروں سے باندھ رکھا ہے اور اس پر تشدد بھی کیا جارہا ہے ہم نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروالیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

About The Author