دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

dav

سول ہسپتال بہاولپور میں یکجہتی کشمیر ریلی

سول ٹیچنگ ہسپتال بہاولپور میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ہے جس میں ایم ایس، ڈائریکٹر ایمرجنسی ، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔

سول ٹیچنگ ہسپتال بہاولپور میں ایم ایس ڈاکٹر رانا یوسف کی سربراہی میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو کشمیر میں بھارتی مظالم کیوں نظر نہیں ا رہے ؟

پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔یکجہتی کشمیر ریلی میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

About The Author