دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان کی ڈائری

ھینڈآوٹ نمبر1686 مورخہ27ستمب2019
ڈیرہ غازیخان ( ):کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج او رصفائی کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میںلائے جا رہے ہیں میونسپل کارپوریشن کے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اب تک نادہندگان سے ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کے واجبات وصول کر لیے گئے ہیں انہوں نے یہ بات کیمپ آفس میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء، اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان جلیس ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اقبال فرید او ردیگر افسران موجود تھے کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے میونسپل کارپوریشن کیلئے مشینری کی خریداری کا عمل شروع کر د یاگیا ہے سیوریج لائن اور ڈسپوزل ورکس سے ڈی سلٹنگ کی جارہی ہے اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کے دیگر معاملات کا بھی جائز ہ بھی لیا۔

ڈیرہ غازیخان ( ):ضلع مظفرگڑھ میں 12روڈز کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر 13کروڑ 15لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی منصوبوں کی منظوری ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاءنے کی اجلا س میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید ، ضلع مظفرگڑھ کی شوگرملز تاندلیانوالہ ، شیخو اور فاطمہ شوگر ملز کے نمائندو ںکے علاوہ متعلقہ افسران شریک تھے اجلا س میں 16سڑکوں کے منصوبو ںکو پیش کیاگیا تاہم چار منصوبوں کو ڈیزائن او ردیگر معاملات کی وجہ سے التواءمیں رکھ دیاگیا اجلا س میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں کرم داد قریشی دائرہ دین پناہ سے دربار بابا کریم شاہ میٹلڈروڈ کی توسیع و بحالی پر 95لاکھ 28ہزار روپے ، بستی عالی ڈاہا سے بستی مہر ایک کلو میٹر روڈکی تعمیر پر ایک کروڑ گیارہ لاکھ نوے ہزار روپے ، بستی دیت والا پتی کھر سے بستی ہتار ایک کلو میٹر روڈ کی تعمیر پر 97لاکھ 83ہزار روپے ، مشوری چوک سنانواں شیخوشوگر ملز روڈ تا چوک پتی والا ڈیڑھ کلو میٹر روڈ کی تعمیر پر ایک کروڑ 65لاکھ 55ہزار روپے ، علی دی بستی سے عثمان کوریہ ڈیڑھ کلو میٹر روڈ کی بحالی پر ایک کروڑ اسی ہزار روپے ، میراں پور سے گدپور روڈ 1.20کلو میٹر روڈ کی بحالی پر ایک کروڑ روپے ، خان گڑھ شاہجمال بائی پاس پل کالی سے پل لغاری 0.45کلو میٹر روڈ کی بحالی پر 36لاکھ
2
80ہزار روپے ، کھڈے والی سے بیٹ رائی علی ایک کلو میٹر مسنگ لنک کی بحالی پر پچاس لاکھ چھیاسی ہزار روپے ، ہیڈ76سے ڈسٹرکٹ باونڈری مظفرگڑھ 0.90کلو میٹر میٹلڈ روڈ کی بحالی و تعمیر پر 79لاکھ 34ہزار روپے ، تحصیل مظفرگڑھ ٹی پوسٹ سے پٹرول پمپ 0.75کلو میٹر روڈ کی بحالی پر ایک کروڑ روپے ، خان گڑھ شاہجمال روڈ اڈہ مندوریاں اور شاہ گڑھ چوک سے گورنمنٹ سکول شاہ گڑھ 0.80کلو میٹر روڈ کی بحالی پر ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے اور دو کروڑ روپے 44لاکھ 82ہزار روپے سے پل 88سے کوٹ ادو اور کوٹ سلطان دو کلو میٹر میٹلڈ روڈ کی بحالی کے منصوبے شامل ہیں ھینڈآوٹ نمبر1688 مورخہ27ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرضلع ڈیرہ غازی خان میں سرکاری محکموں سے متعلق عوام کی شکایات روزانہ کی بنیاد پر نمٹائی جا رہی ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کہا
کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں تمام سرکاری دفاتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں عوام کی جائز شکایات فوری طور پر نمٹائی جائینگی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور وزیر اعظم کے پورٹل سروس پر نمودار ہونے والی تمام درخواستوں کو میرٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر درخواست نمٹادی جائے تاکہ ضلع کی درجہ بندی صوبہ بھر میں بہتر ہو سکے اجلاس میں میں اسسٹنٹ کمشنر صدر سر عثمان جلیس،س ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات، ایکسئین پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ، ڈی ای او ایلیمنٹری مہر سراج الدین ،ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز محمد شاہین، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر،میڈیکل سوشل آفیسر محمدرضوان جمیل ، انسپکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات محمد ارشد چغتائی ،ایس ڈی او جنگلات واحدبخش ساقی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔
ھینڈآوٹ نمبر1689 مورخہ27ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کمشنر کپ انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا،مقابلے 28 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی نے بتایا کہ کہ کمشنر مدثر ریاض ملک کی زیر نگرانی کھیلوں کے مقابلے شروع کرائے جارہے ہیں جس میں چاروں اضلاع
3
کی ٹیمیں شریک ہوں گی ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کے علاوہ محمد اقبال ثاقب، اخوند ہمایوں رضا، عبد العزیز ملک مہمانان اعزاز ہوں گے
ھینڈآوٹ نمبر1690 مورخہ27ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کی، آر پی او عمران احمر ،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، افسران، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے شرکاءنے قومی اور کشمیر کے پرچم کے ساتھ احتجاج کے طور پر سیاہ جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے شرکاءنے پاکستان زندہ باد ،کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے
کمشنر مدثر ریاض ملک نے یک جہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرانے کے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی، اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کی خواہش کے مطابق حق
خود ارادیت دلایا جائے
آر پی او عمران احمرنے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا
ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کشمیری شہداءکا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ہرممکن ساتھ دیا جائے گا
ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہر پلیٹ فارم سے کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کی جاتی رہے گی انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑیں گے۔

ھینڈآوٹ نمبر1691 مورخہ27ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی سے بچاو¿ کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک ،آر پی او عمران احمر ،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید ، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، اے ڈی سی آر سمیع اللہ فاروق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، دیگرافسران اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر لوگوں میں
4
معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے
کمشنر مدثر ریاض ملک اور ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمہ کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ عوام کے ساتھ مل کر ڈینگی کو مات دی جائے۔ حکومت کا مقصد عوام کی جان بچانی ہے جس کے لیے عوام کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ڈینگی کی پرورش گاہوں کو ختم کیا جائے۔ کاروباری مراکز کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے ساتھ پانی کے ذخیرہ کو تلف کیا جائے تاکہ ڈینگی مچھر انڈے نہ دے سکے اور اپنی نسل کو پروان نہ چڑھا سکے۔

ھینڈآوٹ نمبر1692 مورخہ27ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ): کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے ڈیرہ غازی خان شہر میں سیوریج لائن اور صفائی کے معاملات کا جائزہ لیا انہوں نے سیوریج لائن کی صفائی میں مصروف سینیٹری ورکرز سے
ملاقات کی انہیں شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کی کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں انہوں نے سیوریج لائن کی صفائی کے عمل کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔

ھینڈآوٹ نمبر1693 مورخہ27ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے اپنے آفس میں سائلین کے مسائل سنے اور درخواستوں پر احکامات جاری کیے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں۔ عوام کی جائز شکایات کو فوری طور پر دور کیا جائے گا۔
ھینڈآوٹ نمبر1694 مورخہ27ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ): میر چاکر رند یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان میں ڈسئرکٹ پلیسمنٹ آفیسر ٹیوٹا ا محمد اسماعیل نے انفنیٹی سکول آف انجینئرنگ لاھور کے تعاون سے کیریئر ڈے کا
5
انعقاد کیا۔ اس موقع پر طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پلیسمنٹ آفیسر نے طلباءکو جابز کے حصول کے طریقے اور اہم دستاویز کے بارے میںبتایا انہو ںنے کہاکہ آنے والا دور ہنرمندوں کا ہے۔ سی پیک کے ذریعے انڈسٹریل منصوبوں میں ترقی کا آغاز ہوجائے گا۔ انفنیٹی سکول آف انجینئرنگ لاھور نے آن جاب ٹریننگ کے لئے طلباءکی رجسٹریشن اور انٹرویو کیے

ھینڈآوٹ نمبر1695 مورخہ27ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا ناقص صفائی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے چڑیاگھرمیں شترمرغ کی ہلاکت کی اطلاع پر کمیٹی تشکیل دینے اور دو روز کے اندر وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ چڑیا گھر کے معاملات بہتر کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے صورتحال بہتر نہ ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر
بچوں کےلئے تفریح گاہ ہے۔ سکیورٹی اور دیگر انتظامات بہتر کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے چڑیا گھرکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔

ھینڈآوٹ نمبر1696 مورخہ27ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے سائلین کی تحریری و زبانی درخواستو ںپر احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواستوں کی وصولی او ران پر عملدرآمد کیلئے آن لائن سسٹم رائج کر دیاگیا ہے اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
ھینڈآوٹ نمبر1696 مورخہ27ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر 28ستمبر کو دارالاحساس نزد سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازیخان میں11بجے دن کھلی کچہری سے خطاب
6
کریں گے اس موقع پر دارالاحساس کے دفتر کا افتتاح بھی کیا جائے گا اس موقع پر ممبر بیت المال شیخ فرخ زبیر و دیگر موجو دہوں گے یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال ڈیرہ غازیخان نوید عباس نے یہاں بتائی
پریس ریلیز
ڈیرہ غازیخان ( ) ڈسٹرکٹ ٹی بی ایسوسی ایشن اور ادارہ الحیات ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل آئی کیمپ28ستمبر کو ٹی بی سینٹوریم کھر فورٹ منرو میں منعقد کیا جائے گا کیمپ ارگنائزر جعفر باپا
کے مطابق کیمپ کے مہمان خصوصی مدثر ریاض ملک کے علاوہ وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر ، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب
کھوسہ، مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی ،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی خان دریشک اور سینئر ایڈوائزر محتسب ملک احمد بخش باپا ہوں گے کیمپ میں مریضوں کا علاج معالجہ کے ساتھ الٹراساونڈ، ایکسرے، شوگر اور دیگر ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے گے۔مریضوں کو مفت شیشہ بھی رکھا جائے گا انتظامی کمیٹی صدر ڈی ٹی بی سی اے ڈاکٹر خان محمد اشرف خان، سینئر آئی سرجن میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر محمد اقبال جاوید، صدر ادارہ الحیات ڈاکٹر گل محمد خان شمسی، پرنسپل ہومیو پیتھک کالج ڈاکٹر عبدالسبحان طارق ،جنرل سیکریٹری ملک محمد رفیق اعوان،صدر فلاح مریضاں پروفیسر محمد خان جبکہ ڈاکٹروں کی ٹیم میں چیف فزیشن ڈاکٹر محمد یوسف، آرتھوپیڈک سرجری ڈاکٹر محمد طلحہ خلیل باپا، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہارون بلال،ڈاکٹریعقوب گورچانی، ڈاکٹر میاں محمود، ڈاکٹر عبداللطیف چانڈیہ،ڈاکٹر راشد قریشی، ڈاکٹر عمران ،ڈاکٹر غوث زرکون، ڈاکٹر عدنان خان لغاری اور دیگر شامل ہیں

About The Author