نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روہی کے آثار قدیمہ ”کڈوالا “پر کھدائی اور چوری کاانکشاف

پریتم داس بلوچ


روہی چولستان کے مقام کُڈ والا پر 3500 سال قبل مسیح کی ہڑپائی دور کی سائٹ سے قیمتی تاریخی نوادرات اور دیگر چیزیں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ اثار قدیمہ کے مطابق 5000 سال پہلے یہاں موہنجوڈارو اور ہڑپہ کے درمیان کا کوئی مرکزی شہر آباد تھا۔

ایم ڈی چولستان نے کہا ہے  کہ نامعلوم افراد نے چوری چھپے کھدائی کی ہے۔

روہی چولستان کے علاقے کُڈ والا پر موجود 5 ہزار سال قدیم آرکیالوجیکل ہڑپائی سائٹ سے قیمتی تاریخی نوادرات چوری ہونے کاانکشاف اس وقت ہوا جب کڈ والا کے مقام پر کھدائی کے نشانات پائے گئے۔

کچھ نا معلوم لوگوں کی جانب سے باقائدہ کھدائی کر کے نوادرات و دیگر چیزیں نکالنے کی رپورٹس پر ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور موقع پر پہنچ گئے۔

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق بہاولپور کے نزدیک چولستان میں 400 سے زائد آرکیالوجیکل سائٹس ہیں جن میں سے کُڈ والا اور گنویری والا مرکزی مقامات ہیں جن کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے ہڑپہ اور موہنجوڈارو کے درمیان میں واقع ہیں۔

ان دونوں جگہوں پر 5000 سال پہلے بڑے شہر آباد تھے جو دریائے ہاکڑہ کے خشک ہونے کے ساتھ ساتھ اپنا وجود کھو بیٹھے۔

ایم ڈی چولستان کے مطابق کچھ لوگ یہاں چوری چھپے کھدائی کر رہے ہیں۔

کُڈ والا کی اس تاریخی سائٹ کو مقامی سرائیکی زبان میں ٹھیڑ کہتے ہیں جہاں سطح زمین پر سے ہزارو ں سالہ قدیم اینٹیں اور دیگر نشانیاں ملی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہزاروں سال قدیم اس آرکیالوجیکل ساٹ کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

About The Author