نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنیادی سہولتوں سے محروم راجن پور کی بستی حاجو

رپورٹ:شریف کلیری

داجل کے نواحی علاقہ بستی حاجو جسکی آبادی آٹھ ہزار  کے قریب ہے ،بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ۔

بستی کی گلیوں اور نالیوں میں صفائی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے یہاں کے باسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بستی حاجو کا روڈٹوٹ پوٹ کاشکار ہے جسکی وجہ سے عام آدمی کا گززنا مشکل ہے۔  سکول کے بچوں بزرگوں اور خواتین کو آنے جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

دوسری جانب رود کوہی نالہ جو کے بستی حاجو کے درمیان سے گزرتا ہے اور اکثر گندے پانی سے بھرا رہتا ہے ، بھی لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔

بستی کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رود کوہی نالے پر لکڑیوں سے پل بنایا ہواہےجو انتہائی کمزور اور ناقص ہے کی مرتبہ سکول کے بچے اس پل پر سے گرکر زخمی ہوچکے ہیں ۔

سیاسی وسماجی حلقوں نے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

About The Author