دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ:میپکو ٹیم کو شاہ جمال میں یرغمال بنا لیا گیا

مظفرگڑھ:بجلی چوری کرنے سے کیوں روکا۔شاہ جمال میں بجلی چوروں نے میپکو ٹیم کو یرغمال بناکیا،باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق  میپکوٹیم بجلی چوری پکڑنے کے لیے شاہ جمال کے علاقے بستی جھانب گئی تھی۔

درجنوں بجلی چوروں نے واپڈا ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دوبارہ بستی میں نہ آنے کے لیے سفید کاغذوں پر انگوٹھے بھی لگوالیے۔

ایس ڈی  او میپکو کا کہنا پے کہ بجلی چوروں کا تعلق پولیس محکمہ سے جس کی وجہ سے وہ بجلی چوری بھی کرتے ہیں اور چیکنگ کرنے کے لیے جانیوالی میپکو ٹیم پر تشدد بھی کرتے ہیں۔

تھانہ شاہ جمال پولیس نے میپکو ٹیم کو یرغمال بنانے، تشدد، کار سرکار میں مداخلت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

About The Author