بہ تسلیمات ڈائریکٹرتعلقات عا مہ ،حکومت پنجاب ڈیرہ غازیخان
ھینڈآوٹ نمبر1675 مورخہ26ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں انتظامی افسران کی زیرنگرانی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کا آغاز کر د یا گیا ہے او رمنصوبوں کو رواں مالی سال کے اندرمکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے ہر بلدیاتی ادارہ پانچ کروڑ روپے کے فنڈز سے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے گا جس کیلئے ٹائم شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے گزشتہ روزترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چاروں اضلاع میں بند واٹر سپلائی ، سیوریج سکیموں کی بحالی ، مین ہول کے کور کے علاوہ سٹریٹ لائٹس ، مشینری کی خریداری اوردیگر ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے منصوبوں کی منظوری کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں کمیٹی خود عوامی فلاحی منصوبو ںکی نشاندہی کر کے شروع کرے گی اور 20جون 2020سے قبل منصوبوں کو مکمل کرنا ہو گا کمشنر نے کہاکہ منصوبوں کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا متعلقہ محکمے مل کر کام کریں تاکہ منصوبوں کی تکرار نہ ہو انہوںنے کہاکہ منصوبوں کی شفافیت او رمعیار برقرار رکھنے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کی جائے گی اجلاس میں بتایاگیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پانچ لاکھ روپے سے کم کی سکیم شامل نہیں کی جائےگی اور ان سکیموں کو پی ایم ایس پی میں شامل کیا جائے گا جو 20جون تک مکمل ہو سکیں اجلاس میں بتایاگیا کہ 28ستمبر تک سکیموں کی نشاندہی کی جائے گی نو اکتوبر تک متعلقہ پلیٹ فارم سے سکیموں کی منظوری ، یکم نومبر تک ٹینڈر اور نو نومبر تک ورک ایوارڈ کیے جائیںگے بلدیاتی اداروں کے فنڈز سے سکیمیں مکمل کی جائیں گی اورجن میونسپل کمیٹیوں کے پاس فنڈز نہیں ہو ں گے وہ سیکرٹری سے مطلوبہ فنڈز طلب کریں گے اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے
( فوٹو ای میل سے لے لیں)
ھینڈآوٹ نمبر1676 مورخہ26ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل
2
احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سید اشفاق بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر دیگرافسران، اساتذہ ، طلبہ اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے شرکاءنے ڈینگی بخار کی علامات ،احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر مشتمل بینرز اٹھائے ہوئے تھے ریلی ریلوے پلی پر جاکر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کہاکہ ریلی کا مقصد عوام میں آگاہی اور شعور پیدا کرنا ہے کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں، جوہڑ ،پانی کے ذخیرہ اور کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگایا جائے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں گیارہ سو سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ وہ 69 سرولینس ٹیمیں ضلع بھر میں کام کر رہی ہیں اب تک 78 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جس کے لیے متعلقہ جگہوں پر سرویلنس مکمل کرلی گئی ہے ضلع میں اب تک دو ڈینگی کے کیس کنفرم ہوئے ہیں تاہم وہ بھی دیگر اضلاع سے متاثر ہوئے
( فوٹو ای میل سے لے لیں)
ھینڈآوٹ نمبر1677 مورخہ26ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):ضلع ڈیرہ غازی خان میں سرکاری محکموں سے متعلق عوام کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان جلیس نے کی اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے اسسٹنٹ کمشنر عثمان جلیس نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات فوری نمٹائی جائیں وزیراعظم اور وزیراعلی پورٹل سروس پر نمودار ہونے والی درخواستوں کو ترجیح دی جائے درخواستوں پر دی گئی ٹائم لائن کے اندرپیشرفت رپورٹ پیش کی جائے انہوں نے کہا کہ ہر درخواست کی آن لائن مانیٹرنگ کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ
غازیخان وقاص رشید کی ہدایت پر وزیراعظم اور وزیراعلی پورٹل سروس پر درج عوامی شکایات کا جائزہ اور ازالہ کے لیے روزانہ اجلاس منعقد کیا جاتا ہے تاکہ درخواستوں پر عمل درآمد کرکے عوام کو ریلیف دلایا جاسکے
( فوٹو ای میل سے لے لیں)
3
ھینڈآوٹ نمبر1678 مورخہ26ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):: حکومت پنجاب کی دیہی مرغبانی سکیم کے تحت خواہشمند افراد میں پولٹری یونٹس کی فراہمی کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے پانچ مرغیاں اور ایک مرغا پر مشتمل پولٹری یونٹ رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جائیں گے ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ پولٹری یونٹ 1050 روپے میں فراہم کیا جائیگا اور حکومت پنجاب 30 فیصد سبسڈی کی رقم برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے دفاتر میں مجوزہ فارم پر دی جاسکتی ہیں
ھینڈآوٹ نمبر1679 مورخہ26ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان ملک غلام مرتضے نے بتایا کہ ابتک کے مقابلوں میں طحہ الیون نے کچی ونگا کو شکست دیکر والی بال چیمپئن شپ جیت لی، بڑوں کی دوڑ کے مقابلوں میں ساجد احمد بزدار نے پہلی،نور بخش بزدار نے دوسری ، واجد اور جاوید بزدار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بچوں کی دوڑ میں نوید احمد بزدار اول،شعیب احمد بزدار دوم اور عنایت اللہ بزدار سوم رہے۔مقابلوں کے موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر خیر بخش لغاری، اعجاز احمد لغاری،نائب دفعدار سراج الدین لنڈ، رشید بزدار، محمد صادق، محمد ارباب چانڈیہ ،حاجی کلیم اللہ بزدار ، ڈاکٹر احمد ، حاجی کلیم اللہ، زبیراحمد، عبدالغفار بزدار، جہانزیب بزدار، زاہد ،عبدالغفار،ظفر احمد، نذیر احمد رستم، ملک فیض، تنویر احمد،الیاس رستم، سعید اختر اور دیگر موجود تھے ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں پہلی مرتبہ کوہ سلیمان فیسٹیول کے انعقاد پر مقامی لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید، پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسیٰ رضا اور ڈویژنل سپورٹس آفس کے افسران کا شکریہ ادا کیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں سے مثبت رحجان پیدا ہوا ہے،مقابلوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا
4
ھینڈآوٹ نمبر1680 مورخہ26ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے کہا
ہے کہ انسداد ڈینگی مہم میں کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی غفلت کے مر تکب افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام محکمے ڈینگی لاروا کی تلفی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کریں – انہوں نے یہ بات انسداد ڈینگی اقدامات کا جا ئزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکو مت پنجاب انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔موجو دہ ایمر جنسی حالات میں سست اور کاہل افرادی قو ت کو کسی صو رت برداشت نہیں کیاجائے گا۔۔انہوں نے تمام الا ئیڈ ڈ یپا ر ٹمنٹس کو ہدا یت کی کہ لاروا تلفی کے عمل کو انسانی خدمت سمجھ کر کیا جائے تما م اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کریں اور اس میں تما م محکموں کی نما ئندگی کے ساتھ فیلڈ میں کام کے معیار کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سر و یلئنس،ما نیٹر نگ اور رپورٹنگ کے معیا ر کو بھی بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام بنیادی مراکز صحت میں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی اور اس سلسلے میں شعور اور آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
( فوٹو ا ی میل سے لے لیں)
ھینڈآوٹ نمبر1681 مورخہ26ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان نے نقشہ فیس کی مد میں کریک ڈاون کرتے ہوئے سات روز کے دوران ایک کروڑ دس لاکھ روپے کے واجبات وصول کر لیے ہیں چار میرج ہالز سمیت کمرشل ہال ، گودام اور رہائشی عمارتوں کے علاوہ 85کاروباری مراکز سربمہر کر دیئے گئے ہیں دکانوں کے کرایہ کے 101نادہندگان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے نادہندگان کے ذمہ 27کروڑ روپے کے واجبات کی وصولی تک بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن اظفر ضیاءنے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و کمشنر مدثرریاض ملک کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن کی پلاننگ و ریگولیشن برانچ شہری حدو دمیں آپریشن کر رہی ہے انہوںنے بتایاکہ آپریشن کی آڑ میں کسی کو ناجائز تنگ نہیں کیا جائے گا تاہم نادہندگان او رکاروباری
5
مراکز کے مالکان کو حکومتی قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہو گا شہر میں غیر قانونی تعمیرات سیل کرنے کے ساتھ نئی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کے کرایہ کی وصولی کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے انہوں نے بتایاکہ دکانوں کے کرایہ کا از سر نو جائزہ لینے کے ساتھ مارکیٹ ویلیو کے مطابق دکانوں کو کرایہ کیلئے نیلامی کی جائے گی ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاءنے کہاکہ کمشنر مدثر ریاض ملک کی موثر پالیسی سے میونسپل کارپوریشن کی معاشی حالت بہتر ہورہی ہے انہو ںنے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں صفائی او رسیوریج مسائل کے حل کیلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں چند روز کے اندر شہر کی صورتحال بہتر نظر آنا شروع ہو جائے گی
ھینڈآوٹ نمبر1682 مورخہ26ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی ہفتہ 28ستمبر کو ڈیر ہ غازیخان کا دورہ کریں گے ساڑھے دس بجے دن آرٹس کونسل میں کھلی کچہری سے خطاب کے بعد یتیم بچوں کی کفالت ، تعلیم کیلئے شروع کیے گئے پاکستان بیت المال کے پروگرام دارالاحساس کا افتتاح کریں گے ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال ڈیرہ غازیخان نوید عباس نے بتایاکہ ممبر بیت المال شیخ فرخ ز بیر بھی ایم ڈی بیت المال کے ہمراہ ہو ںگے
ھینڈآوٹ نمبر1683 مورخہ26ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال بھٹی ، نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا انہو ںنے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا مجسٹریٹ دفعہ 30 غلام اصغر رضوی ، سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ اورمےڈےکل آفےسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران ،ہسپتال ، ٹےوٹا سنٹر ،خواتےن وارڈاور نوعمر وارڈکا دورہ کیااور اسےران سے ان کے مسائل پوچھے انہوں نے اسیران کےلئے تیار شدہ کھانے کو چیک کرکے اسے میعار ی قرار دیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نے معمولی جرائم میں ملوث 14قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے
( فوٹو ای میل سے لے لیں(
6
ھینڈآوٹ نمبر1684 مورخہ26ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):علم کا درشن قلب و نظر کو روشنی بخشتاہے جس کی ہر کرن سے فلاح انسانیت اور خدمت کی کرنیں پھوٹتی ہیں ان خیالا ت کااظہار ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن ریاض الحق بھٹی نے آج وسیب کے بے بدل شاعر عزیز شاہد سے ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ ادب محبت کے قرینو ںمیں سب سے پہلا اور افضل قرینہ ہے جس کی بنیاد پر معاشرے میں ایثار و محبت کے پھول کھلائے جاسکتے ہیں کیونکہ اہل قلم و سخن نواز لوگ ہی معاشرے میں بگڑتی صورتحال کو سنوارنے کیلئے لطیف جذبوں کو پروان چڑھاتے ہیں اس موقع پر عزیز شاہد نے اپنا دیوان "درشن ” ریاض الحق بھٹی کو پیش کیا اس موقع پر معروف علمی و سماجی شخصیت غلام مصطفی خان و دیگر احبا ب بھی موجو دتھے
قبل ازیں تحریک نفاذ اردو ڈیرہ غازیخان کے ساتھیوں نے دستخطی مہم کے حوالے سے مختلف معتبر شخصیات سے دستخط لیے تاکہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں قومی زبان اردو کے نفاذ میں حائل مقامی رکاوٹوں کو دور کرکے قومی حمیت کو مضبوط و توانا کیاجاسکے
( فوٹو ای میل سے لے لیں)
ھینڈآوٹ نمبر1685 مورخہ26ستمبر 2019
ڈیرہ غازیخان ( ):کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیر ہ غازیخان کااچانک دورہ کیا انہو ںنے نئے بلاک میں منتقل گائنی ، کارڈیالوجی اوردیگر وارڈ کامعائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی ، ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی ، ڈاکٹر عثمان اوردیگر موجو دتھے کمشنر نے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران مریضوں کے لواحقین سے بھی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان کی آج مورخہ چھبیس ستمبر دو ہزار انیس کی ڈائری
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون