دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان :چوک بہادر پور میں اسکول کے بچوں پر آوارہ کتوں کا حملہ

رحیم یار خان :چوک بہادر پور میں اسکول کے بچوں پر آوارہ کتوں کا حملہ

رحیم یار خان :چوک بہادر پور میں اسکول کے بچوں پر آوارہ کتوں کا حملہ  ہوا ہے ، کتوں کے کاٹنے سے تین بچے زخمی  ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی بچوں کی عمریں 3سے 5 سال کے درمیان ہیں۔

آوارہ کتوں نے بچوں کے بازوؤں ، سر، اور کانوں پر کاٹا ہے۔ اہل علاقہ نے اس واقعہ پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں سے نجات کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

About The Author