دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

ملتان: ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے ، عدالت نے فریقین کے دلائل اور گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیاتھاجو آج سنادیاگیاہے۔

ملتان کی ماڈل کورٹ میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم وسیم کو عمر قید کی سزا سنادی ہے جبکہ مفتی قوی کو باعزت بری کردیا گیا ہے۔

کیس کی آخری سماعت میں ملزمان وسیم،مفتی قوی، حقنواز، اسلم شاہین اور عبدالباسط بھی پیش ہوئے۔ قندیل بلوچ کی والدہ بھی عدالت میں موجود تھیں ۔

یادرہے کہ فیس بک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے 15 جولائی 2016 کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ماڈل کے بھائی وسیم کو مرکزی ملزم قرار دے کر گرفتار کیا تھا جس نے بعد میں جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کا تعلق سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے شاہ صدر دین سے تھا۔

واضح رہے کہ اس اہم  کیس کا فیصلہ 3سال2ماہ اور 11دن کے طویل عدالتی شنوائی کے بعد آج سنایا گیا ہے ۔

About The Author