نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوٹ ادو: مقامی ایم پی اے حلقہ بندیوں پر اثر انداز ہورہے ہیں، اہل علاقہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پنجاب میں نئے بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی تجویز جمع کرانے کا آخری روز،میونسپل کمیٹی کا تجویزکردہ نقشہ تیار، یونین کونسل پتل کے سابقچیئرمین اور اہل علاقہ نے مقامی ایم پی اے پر موضع پتل شرقی کو تجویزکردہ نقشہ سے نکوالنے کا الزام عائد کیاہے۔
اہل علاقہ سراپا احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔
تفصیل کے مطابق پنجاب میں نئے بلدیاتی الیکشن کے حلقہ بندیوں کی تجویز جمع کرانے کے آخری روز میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کا تجویزکردہ نئی حلقہ بندیوں کا نقشہ تیار کرلیا۔
تجویزکردہ نقشہ کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں یونین کونسل پتل کے چار مواضعاتپتل غربی، رکھ پتل رکھ کٹ اورپتل شرقی کو شامل کیا گیا ہے۔
یونین کونسل پتل کے سابق چیئرمین ملک طاہر محمودپتل اور اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے مقامی ایم پی اے اشرف خان رند نے سیاسی انتقام لیتے ہوئے موضع پتل شرقی کو تجویزکردہ نقشہ سے نکوالنے کیلئے آفیسران پر دباؤ ڈالا ہے ۔
سابق چیئرمین اور اہل علاقہ نے سیاسی دباؤ پر مقامی ایم پی اے کے خلاف احتجاج کیا،سابق چیئرمین طاہر محمود پتل کا کہنا تھا کہ شہر کے قریبی یونین کونسل کے موضع پتل شرقی کو نکلوانے کیلئے دباؤ ڈالنا ناانصافی ہے۔
اہل علاقہ اورچیئرمین ملک طاہر محمود پتل نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار سمیت وزیر بلدیات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے حلقہ بندیوں میں ناجائز سیاسی مداخلت کو بند کرایا جائے۔

About The Author