جنوری 9, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، میر آصف خان دستی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)حلقہ پی پی 279سے امیدوار صوبائی اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری میرآصف خان دستی نے کہا ہے کہ نیا پاکستان اور مدینہ کی ریاست بنانے کا دعوی کرنے والے پرانے پاکستان کا معیار بھی برقرار نہیں رکھ سکے۔
ان خیالات کا اظہار آج انہوں نےکوٹ ادو میں  ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم سمیت ہر میدان میں ہم دنیا سے بہت پیچھے تیل گیس وبجلی اور گھریلو ضرویات کی اشیا کی قیمتوں میں آئے روز کے اضافہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔
آصف خان دستی نے کہا کہ ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھنے والا شعبہ زراعت تباہی کے دہانیپر پہنچ چکا ہے، کپاس اور دھان کی فصل تیار ہے لیکن امدادی قیمت اور خریداری پالیسی کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔  مقامی انتظامیہ کھادوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور آنے والے  الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو ثابت کر کے دکھائیں گے کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔
آصف خان دستی نے کہا کہ عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالے گی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی جس سے ملک میں امن اور خوش حالی کا دور شروع ہو گا۔

About The Author