دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈی پی او مظفر گڑھ کا تھانہ سنانواں اور محمود کوٹ کا دورہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر نے کہاہے کہ قانون شہریوں کو اپنی جان کے دفاع میں دشمن ڈکیٹ و مجرم کے خلاف انتہائی قدم اٹھانے پر تحفظ دیتا ہے مجرمان کی سرکوبی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے یہ بات آج  تھانہ سنانواں و محمود کوٹ کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کی ہے۔
 ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ڈی ایس پی اعجاز حسین بخاری کے ہمراہ تھانہ سنانواں و محمودکوٹ کا دورہ کیا۔
ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ہر دو تھانوں کے حوالات اور گرفتار ملزمان کی تفصیلات بھی چیک کیں اور حوالات میں موجود قیدیوں سے گفت و شنید بھی کی۔
اس موقع پر انہوں نے  ریکارڈ کی بہترین تکمیل پر تھانہ سنانواں کے محرر کو نقد انعام اور تعریفی سند بھی دی ۔
ڈی پی او نے تھانہ جات کے رجسٹرز پر اپنے خیالات بھی قلمبند کیئے، صفائی ستھرائی کا ماحول اور پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور فرنٹ ڈیسک بھی چیک کیئے۔
ڈی پی او نے پولیس کو عوامی تحفظ کیلئے بہترین رویہ کے ساتھ خدمات دینے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے بعدازاں میڈیا نمائندگان کے ساتھ سنانواں میں گفتگو بھی کی جہاں ڈی پی
 او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا اگر شہری اپنی جان کے دفاع میں کسی مجرم یا ڈکیٹ کے خلاف انتہائی قدم اٹھا بھی لیتے ہیں تو قانون ان کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے اور ہم قانون کی مکمل عملداری کا یقین دلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجرمان کی سرکوبی اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہم ہر حد تک جائیں گے اور شریف شہریوں کے جان، مال، عزت و آبرو کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔
صادق علی ڈوگر نے کہا عوام مجرمان کی موجودگی کی نشاندہی کریں پولیس فرنٹ لائن پر آ کر ان کا بھرپور مقابلہ کریگی، پولیس کے ناکہ بندیوں اور گشت کے نظام کو موثر کر دیا گیا جسکی مانیٹرنگ ٹریکرز سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے کی جا رہی ہے۔

About The Author