دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی وزیرستان: استانیوں کی عدم حاضری پر طالبات سڑکوں پر

ڈیرہ اسماعیل خان :جنوبی وزیرستان کے علاقہ چگملائی میں اسکول کی طالبات نے استانیوں کی عدم حاضری پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، طالبات کا کہنا ہے کہ  ہم سے پڑھنے کا حق نہ چھینا جائے۔

خیبر پختونخوا کےجنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے متصل قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی طلبات نے احتجاجی واک  بھی کی جس میں  تعلیم ہمارا حق ہے کے نعرے بھی لگائے گئے۔

احتجاج کرنے والی طالبات کا کہنا تھا کہ ہم پڑھنا چاہتے ہیں لیکن استانیوں کی غیر حاضری کی وجہ سے وہ تعلیم کے زیور سے محروم ہورہی ہیں ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہم سے پڑھنے کا حق نہ چھینا جائے ہم تاریکی سے نکل کر روشنی کی طرف جانا چاہتے ہیں ۔

طالبات نے کہا کہ ہم سکول آتے ہیں لیکن پڑھانے والا کوئی نہیں جس سے ہمارا قیمتی تعلیمی سال اور مستقبل ضائع ہورہا ہے۔

طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث ہماری بچیاں دور تاریکی میں جارہی ہیں ۔آج وزیرستان کی بچیاں پڑھنا چاہتی ہیں انہیں بڑھایا جائے،انہوں نے کہا کہ جب تک اساتذہ کی حاضری یقینی نہ بنایا جائے احتجاج جاری رہے گا۔

About The Author