دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان: والڈ سٹی پراجیکٹ کے ملازمین 18ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ملازمین کا کہنا ہے کہ  تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے مگر ضلعی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہم لوگ اپنے بچوں کو لیکر کہاں جائیں؟

ملتان: والڈ سٹی پراجیکٹ کے ملازمین کو گزشتہ 18 ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں جس کی وجہ سے وہ انتہائی پریشان ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ  والڈ سٹی کے اکاونٹ میں 8 کروڑ روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔

دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ  والڈ سٹی پراجیکٹ پر کام نہ ہونے سے شہر کا حسن گہنانے لگا ہے۔

ادھر ڈپٹی کمشنرملتان  ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے میں آج نہیں کل کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ  تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے مگر ضلعی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہم لوگ اپنے بچوں کو لیکر کہاں جائیں؟

ملازمین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

About The Author