وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں تنازعہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا قانونی کیس بیان کیا گیا ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورحقائق منظرعام لائے جائیں،پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن اور دیرپا حل چاہتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمائیت جاری رکھے گا ،پانچ اگست کا اقدام یکطرفہ، غیر آئینی ، عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بزور طاقت مسلم آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ،پاکستان ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے ،تنازعہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنا چاہئے ،سلامتی کونسل ، عالمی فورمز، اعلانات شملہ ، لاہور اور اسلام آباد کے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ،بھارت نے ان فورمز سمیت باہمی بات چیت میں کشمیر کو تنازعہ تسلیم کیا ہے ۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا آٹھ ہفتوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے باسیوں کو بدترین کرفیو سمیں محصور رکھاہوا ہے ،مسلسل کرفیو کے سبب ادویات اور خوراک تک میسر نہیں ہو رہی ۔
انہوں نے کہا بھارت نے اپنے حالیہ اقدامات سے پورے خطے کے امن و امان کو داوٴ پر لگا رکھا ہے ۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری