بہاول پور:بچوں پر ہونے والے تشدد کو روکنے اور والدین کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو بہاولپور کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ افیسر چائلڈ پروٹیکشن سمیت بچوں نے واک میں شرکت کی۔
بچوں پر تشدد نہیں انہیں پیار کریں۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو بہاولپور کے زہر اہتمام بچوں پر ہونے والے تشدد کے کو روکنے کے لیے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن میں رہنے والے بچوں نے والدین اور بڑوں کو پیغام دیا کہ بچوں کو ماریں نہیں ان سے شفقت کریں۔
ڈسٹرکٹ افیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو بہاولپور کی سربراہ نوشابہ ملک کا کہنا تھا کہ جہاں بھی کسی بچے پر جسمانی، ذہنی یا جنسی تشدد ہوتا دیکھیں تو فوری طور پر 1121 پر کال کریں تاکہ ان بچوں کو تشدد سے بچایا جا سکے۔
آگاہی واک میں شریک بچوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں پر تشدد روکنے کے لیے نعرے درج تھے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ