دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والی خاتون کے خلاف پرچہ درج

رحیم یارخان :  شیخ زید اسپتال رحیم یارخاں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور خاتون پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والی خاتون کے خلاف  مقدمہ درج کرکے  ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد  جوڈیشل حوالات بھیج دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ شب پولیس کو بذریعہ 15 اصغر نامی شخص کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ بھٹہ کالونی کیبل آفس کے قریب ایک زخمی خاتون موجود ہے۔

اس اطلاع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر وارث علی معہ لیڈی کنسٹیبل و دیگر ملازمان فوری طور پر موقع پر پہنچے اور مضروبہ خاتون  کو لیکر برائے علاج معالجہ شیخ زید اسپتال رحیم یارخاں لے کر گئے۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کو زخمی ہونے کی وجہ سے میڈیکل کرانے کا کہا گیا مگر خاتون میڈیکل کرانے کی بجائے پولیس ملازمان سے الجھتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسپتال کی ایمرجنسی سے باہر آگئی اور اے ایس آئی کے میڈیکل و علاج معالجہ کے بارہ میں باربارسمجھانے کے باوجوداس کو تھپڑ مارے۔

اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمہ  کے خلاف مقدمہ نمبر 580/19 مورخہ 24.09.2019 بجرائم 353، 186، 506 ت پ تھانہ سِٹی اے ڈویژن رحیم یارخاں درج کرکے اس کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھجوادیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان:خاتون کی پولیس اہلکاروں پر تھپڑوں کی بارش

About The Author