نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوٹ ادو: مختلف واردتوں میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ، پولیس غائب

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)ایس ایچ او  داائرہ دین پناہ دعوتوں میں مشغول، شہراشتہاریوں اور چوروں کے حوالے،رات کی تاریکی میں مسلح اشتہاریوں نے ڈرنک کارنر پر دھاوبول دیا،گن پوائنٹ پر ہزاروپے کی نقدی، قمتی موبائل فون لے گئے، مزاحمت پر فائرنگ بھی کرتے رہے، دوکاندار نے کاؤ نٹر کے نیچے چھپ کر جا ن بچائی، 15کی کال پر پولیس حسب روایت لیٹ پہنچی۔
موقع سے پسٹل کے خول برآمد، دوسری واردات میں رشتہ داروں کو ملنے کیلئے جانے والے کا میزبان کے گھر کے باہر سے موٹرسائیکل چوری،تیسری واردات میں چوروں نے محنت کش کا قمیتی بکر ا چوری کرلیا،، شہر بھر میں خوف وہراس، شہری عدم تحفظ کا شکار،رات بھر جاگنے پر مجبور،اشتہاریوں کوگرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرنے اور ایس ایچ اوتبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دائرہ دین پناہ میں خوف کی علامت کئی مقدمات میں اشتہاری مخدوم کشور عباس جوکہ بنی نامی شخص کو قتل کرنے کے بعد سزائے موت ہونے پر50لاکھ قصاص اداکرکے رہا ہوگیا تھا علاقہ میں خوف کی علامت بنا ہوا ہے۔
مخدوم کشور عباس جس نے اپنا گینگ بنایاہوا ہے جس پر اقدام قتل کے کئی مقدمات میں اشتہاری بھی ہے، گزشتہ شب پرانا بس اڈا پر قائم نعمان ڈرنک کارنر پرمسلح پسٹل اپنے دیگر ساتھیوں مخدوم عامر، غضنفر سہول 2نامعلوم کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر سوار آگئے اور گن پوائنٹ پر نعمان تھہیم کو یرغمال بنایا اور پسٹل تان کر اس کے گلہ دوکان سے نقدی 15ہزارروپے اور 30ہزار مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ مزاحمت پر فائرنگ بھی کی جس پر دوکاندار نعمان تھہیم نے کاؤنٹر کے نیچے چھپ کر اپنی جان بچائی 15اور 1124کی کال پولیس حسب روایت دیر سے موقع پر پہنچی جنہوں نے جائے وردات سے پسٹل کے خول برآمد کر لیے۔پولیس نے نعمان تھہیم کی مدعیت میں اشتہاریوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
 دوسری واردات میں ٹبہ مستقل درمیانی کا رہائشی عبدالرزاق کھنڈگز شتہ روز ایک بجے دن موٹرسائیکل 125نمبر 1188ایم ایچ ایل پر اپنے رشتہ دارسعید کے گھر ملنے گیا اور اپنی موٹر سائیکل سعید کھنڈ کے گھر کے باہر کھڑی کردی کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جس نا معلوم اٹھا کر فرار ہوگئی
 تیسری واردات میں موضع ہنجرائی مستقل شرقی میں غریب محنت کش غلام فرید کھوکھر جس نے ایک قیمتی بکر ا مالیتی ایک لاکھ 20ہزار روپے پال رکھا تھا، گزشتہ شب عادی چور ندیم چانڈیہ، بشیر اسراں 2نا معلوم کے ہمراہ اس کے گھر سے قیمتی بکر اچوری کرکے فرار ہوگئے،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور اشتہاریوں کی آئے روز ڈکیتیوں پر شہری بے حد پریشان ہیں اور راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔
دائرہ دین پناہ کی کی سماجی،دینی وشہری حلقوں کے علاوہ تاجران وشہریوں نے آر پی او ڈیرہ غازیخان،ڈی پی او مظفرگڑھصادق علی ڈوگر،ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجازحسین بخاری سے مطالبہ کیا کہ تھانہ دائرہ دین پناہ میں ایماندار ایس ایچ او تعینات کیا جائے اور علاقہ میں خوف کی علامت بننے والے اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے اورچوری کی کئی موٹر سائیکلوں سمیت دیگر سامان برآمد کیا جائے بصورت دیگر شہری روڈ پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے،

About The Author