نجی اسکولوں کی فیسوں میں کمی سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم سامنے آیاہے۔
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام اسکولوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
پیرا نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں کا دوبارہ تعین کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ہر گریڈ کی علیحدہ علیحدہ فیس کی تفصیلات 29 ستمبر تک جمع کرانے کا حکم دیا گیاہے۔
پیرا کی طرف سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ نے تمام نجی تعلیمی اداروں کی فیس جنوری 2017 تک منجمند کر دی ہے۔
اب عدالتی احکامات کی روشنی میں فیسیوں کا ازسرنو دوبارہ تعین کریں گے،جب تک فیسوں کا ازسرنو تعین نہیں ہوتا جنوری 2017 کی فیس لاگو رہے گی۔
پیر اکی طرف سے کہا گیاہے کہ فیسوں کے تعین اور والدین کی جانب سے تاخیر سے فیس جمع کرانے پر کوئی ادارہ بچوں کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔
اے وی پڑھو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی
اسلم رسول پوری ۔۔ سرائیکی علم وادب دا معتبر حوالہ||عاشق خان بزدار