دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی پنجاب کا دورہ ڈیرہ غازی خان ملتوی

واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے آج  دوروزہ متوقع دورہ پرڈیرہ غازی خان پہنچنا تھا۔

لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ ڈیرہ غازی خان ملتوی ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج انسداد ڈینگی مشن کی نگرانی کیلئے راولپنڈی، سرگودھااور فیصل آباد جائیں گے۔

وزیراعلیٰ تینوں اضلاع میں انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔
وزیر اعلیٰ کمشنر ز آفس میں اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ ہسپتالوں کا دورہ کر کے مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔وزیراعلیٰ شہروں کا دورہ کر کے انسداد ڈینگی کے اقدامات کا معائنہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے آج  دوروزہ متوقع دورہ پرڈیرہ غازی خان پہنچنا تھا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ  سردار عثمان بزدار سرکٹ ہاؤٰس میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے ۔

اس دوران وزیراعلی پنجاب مختلف ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح بھی کرینگے۔

سردار عثمان بزدارڈیرہ غازی خان سمیت دیگر علاقوں میں مختلف عوامی فلاح وبہودکے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔

About The Author