رحیم یار خان :شیخ زید اسپتال میں خاتون نے پولیس سب انسپکٹر اور لیڈی پولیس کانسٹیبل پر تھپڑو ں کی بارش کر دی ۔
پولیس کے مطابق رحیم یار خان پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ بھٹہ کالونی میں ایک لاوارث خاتون گھوم رہی ہے۔
رحیم یار خان تھانہ بی ڈویژن کے سب انسپکٹر وارث اور لیڈی کانسٹیبل خاتون کو زخمی حالت میں بھٹہ کالونی سے شیخ زید اسپتال لے آئے۔
خاتون نے اسپتال پہنچتے ہی سب انسپکٹر وارث اور لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی اور ساتھ تھپڑ بھی مارے ۔
پولیس اہلکاروں نے اس صورتحال میں خلاف توقع انتہائی صبر کا مظاہرہ کیا اور خاتون کا اسپتال میں علاج بھی کرایا۔
رحیم یار خان پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ