وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار دوروزہ متوقع دورہ پر آج ڈیرہ غازی خان پہنچیں گے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق سردار عثمان بزدار سرکٹ ہاؤٰس میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے ۔ اس دوران وزیراعلی پنجاب مختلف ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح بھی کرینگے۔
سردار عثمان بزدارڈیرہ غازی خان سمیت دیگر علاقوں میں مختلف عوامی فلاح وبہودکے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔
سردار عثمان بزدار تونسہ شریف اور قبائلی علاقوں کا بھی دورہ کرینگے۔
وزیراعلی پنجاب سیاحت کو فروغ دینے کے لیےقبائلی علاقوں یک بائی اور بیل پتھر سمیت فاضلہ کچھ کا بھی دورہ کرینگے.
اے وی پڑھو
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری