نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجابی زبان کے صوفی شاعر سید وارث شاہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

برصغیر کے مشہور صوفی بزرگ اور پنجابی زبان کے شیکسپیئر حضرت پیر سید وارث شاہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز جنڈیالہ شیر خان میں ہو چکا ہے۔

شیخو پورہ : برصغیر کے مشہور صوفی بزرگ اور پنجابی زبان کے شیکسپیئر حضرت پیر سید وارث شاہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز جنڈیالہ شیر خان میں ہو چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری ،ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور رکن قومی و صوبائی اسمبلی نے دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دے کر چادر پوشی بھی کی۔

برصغیر کے مشہور صوفی بزرگ اور پنجابی زبان کے شیکسپیئر حضرت پیر سید وارث شاہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز جنڈیالہ شیر خان میں ہو چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری ،ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور رکن قومی و صوبائی اسمبلی نے دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دے کر چادر پوشی بھی کی۔

دربار شریف پر نا صرف پاکستان سے بلکہ دنیا بھر سے زائرین عقیدت کا اظہار کرنے آتے ہیں جن کی سہولت کے لئیےضلعی انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

دربار حضرت پیر وارث شاہ کے اطراف 2 سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹا جا سکے عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی

About The Author