کابل : افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے چینی نمایندہ خصوصی کے حوالے سے کہاہے کہ امریکہ اور طالبان سمجھوتہ افغان مسئلےکےپرامن حل کیلئےاچھافریم ورک ہے۔
عالمی خبر ایجنسی سے گفتگو میں طالبان رہنما ملا برادر نے کہا کہ طالبان اور امریکہ نے بات چیت کی اور جامع معاہدے تک پہنچ گئے تھے مگر امریکی صدر اپنا وعدہ توڑتےہیں توافغانستان میں کسی قسم کے خونریزی کے ذمے دار وہی ہونگے۔
واضح رہے کہ چین کی وزارت خارجہ نےطالبان وفد اور چینی نمایندہ خصوصی کی ملاقات پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ ملابرادرکی سربراہی میں9رکنی طالبان وفد نےچینی نمایندہ خصوصی سےملاقات کی ہے،طالبان وفد اورچینی نمایندہ خصوصی کی ملاقات میں امریکہ سےہوئےامن مذاکرات پربات چیت ہوئی۔
چینی نمایندہ خصوصی نےکہاامریکہ طالبان سمجھوتا افغان مسئلےکےپرامن حل کیلیےاچھافریم ورک ہے اس پر عمل ہونا چاہیے ۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور