دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دس کھلاڑیوں نے لیول ون کوچنگ کورس مکمل کرلیا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیمکے دس کھلاڑیوں نے لیول ون کوچنگ کورس مکمل کرلیا ہے ۔

جن کھلاڑیوں نے یہ کورس مکمل کیاہے ان میں  کپتان سرفراز احمد،وہاب ریاض، محمد نواز، شاداب خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

اسی طرح  محمد حسنین، فخر زمان، عثمان شنواری ، افتخار احمد اور شاہین آفریدی  بھی کورس مکمل کرنے والے کھلاڑیوں میں شا مل ہیں۔

اس موقع پر کپتان سرفراز احمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ کورس مکمل کرنے پر این سی اے کوچنگ سٹاف کا بے حد مشکور ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہاکہ  کوچنگ کورس کے دوران کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ جو کچھ سیکھا ہے وہ ہمارے بہت کام آئیگا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہاکہ  کوچنگ کورس کے دوران کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ جو کچھ سیکھا ہے وہ ہمارے بہت کام آئیگا ۔

About The Author