نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

’’داعش‘‘کے ساتھ وقت گزارنے والا پاکستانی خاندان واپس لاہور پہنچ گیا

سرور بی بی ماضی کی تکلیف دہ یادوں کے ساتھ ساتھ ساتھ ان چیلنجوں کی وجہ سے غمزدہ ہیں جن کا انہیں مستقبل میں سامنا کرنے کا خدشہ تھا۔

لاہور: شام میں خود ساختہ خلافت قائم کرنے والی دہشت گرد تنظیم ’’داعش‘‘کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد پاکستانی خاندان واپس لاہور پہنچ گیا۔
سرور بی بی ، لاہور کے مضافات میں مقیم ہیں۔ وہ اپنے شوہر یعقوب اور بچوں، انیس سالہ سلمان ،سترہ سالہ فیضان ، گیارہ سالہ ، عبدالرحمٰن ، نو سالہ عبیدالرحمین ، عائشہ ، شمائلہ ، اس کے داماد نعیم اختر اور چار پوتے پوتیوں کے ساتھ کچھ سال پہلے تنظیم میں شامل ہونے کے لئے شہر سے نکلی تھیں۔ .
یہ خاندان افغانستان کے راستے عراق روانہ ہوا۔ تاہم ، سخت موسم اور نیٹو فورسز کے جاری آپریشن کی وجہ سے وہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکا۔
سرور بی بی کی اس سفر کے ساتھ المناک یادیں ہیں کیونکہ سفر کے دوران اس نے اپنے خاندان کےبہت سے افراد کو کھو دیا ہے۔ علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اس کا شوہر بیماری کے سبب فوت ہوگیا۔ اس کا بیٹا نیٹو فورسز کی فائرنگ کے باعث ہلاک ہوا۔ ایک بیٹی اور داماد عراقی شہر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن فورسز کی فائرنگ کے بعد وہیں دم توڑ گئے۔افغانستان میں فورسز نےاس کے ایک اور داماد کا قتل کردیا۔ ایک بیٹی کو اس کے شوہر نے قتل کیا تھا اوربعد میں اس شخص کو طالبان نے قتل کیا۔
اس کےخاندان کے تقریبا تمام مرد ارکان فوت ہوچکے ہیں ۔ کم از کم چار نوزائیدہ بچے ، اس کی بیٹیوں اور بیٹوں کے بچے ، اس وقت اس کے گھر کے دیگر افراد کے ساتھ رہ رہے ہیں جو سفر کے دوران خود کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
سرور بی بی ماضی کی تکلیف دہ یادوں کے ساتھ ساتھ ساتھ ان چیلنجوں کی وجہ سے غمزدہ ہیں جن کا انہیں مستقبل میں سامنا کرنے کا خدشہ تھا۔
ان کا ایک کنبہ ان خاندانوں میں سے ہے جنہوں نے صوبائی دارالحکومت سے چند سال قبل داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔
یہ کیس تین خاندانوں ، جوہر ٹاؤن سے بشریٰ چیمہ ، وحدت کالونی سے فرحانہ اور ہنجروال کی ارشاد بی بی کی پولیس کو اطلاع دینے کے بعد اجاگر ہوا۔
پولیس تفتیش کے دوران ، انکشاف ہوا کہ وہ داعش میں شامل ہونے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ ایک ہی انداز میں بہت سے کنبے ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
امریکی اور اتحادی افواج کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کی حکومت کو ختم کر دیا گیا۔ ایسے خاندان یا تو مارے گئے تھے یا انہیں وطن واپس جانا پڑا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرح کے معاملات کی نگرانی اور تفتیش کر رہے تھے۔
تاہم ان ساری پیشرفت کے باوجود حکومت پاکستان نے ملک میں داعش کے کسی بھی قسم کی موجودگی سے انکار کیا۔

About The Author