دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسئلہ کشمیر پر تحفظات کے باوجود حکومت اور ہم ایک ہیں

ملتان : پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ایک اعلی سطح کا وفد ملاقات کرے گا اس میں ہم اپنے مطالبات رکھیں گے۔

ملتان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ہم تنقید نہیں کریں گےکیونکہ ملکی حالات متقاضی ہیں کہ سیاسی استحکام ہونا چاہیے ،ملک میں اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن کشمیر کے مسئلے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتی ، مسئلہ کشمیر پر تحفظات کے باوجود حکومت اور ہم ایک ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ کشمیر کے مسئلے پر ایک ہیں ،

ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ احتساب کے خلاف نہیں ہیں احتساب غیر جانبدار ہونے چاہئیں۔

About The Author