اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ احتساب اور نیب پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے نئی بات نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پہلے بھی اس طرح کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین نیب کا احترام کرتے ہیں مگر لگتا ہے کہ چیئرمین نیب گزشتہ دنوں میڈیا پر لائے جانے والے اسکینڈل لائے جانے کے بعد استعمال ہو رہے ہیں۔
جمعرات کے روز نیب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ کی گرفتاری قطعی طور پر غیرقانونی اور غیراخلاقی ہے۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گرفتار ان کو کیا جاتا ہے جو بھاگ رہے ہوں۔ سید خورشید شاہ بھاگے نہیں جا رہے تھے بلکہ وہ سکھر میں اس لئے پیش نہیں ہو سکے کیونکہ وہ اسلام آباد میں تھے جہاں انہیں چیئرمین پیپلزپارٹی کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
انہوں نے کہا کہ جس انداز میں گھر کا دروازہ توڑکر نیب کے اہلکاروں نے سید خورشید شاہ کو گرفتار کیا اس سے انتقام کی بو آتی ہے۔
سید ناصر شاہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔محترمہ فریال تالپور عید کی چھٹی کے دن جب عید کی رات تھی تو انہیں ہسپتال کے بستر سے زبردستی اٹھا کر جیل بھیج دیا گیا۔
سید ناصر شاہ نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے معلومات ہوتی ہیں کہ نیب کے پاس گرفتاریوں کی طویل فہرست ہے مگر ہم اس طرح کی گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ہم کل بھی حکومت کے غیرآئینی اور غیر جمہوری قانونی اقدامات کی مذاحمت کر تے رہے ہیں اور آج بھی کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جب احتجام کی کال دی تو کروڑوں عوام احتجاج میں شامل ہوں گے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور