دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فٹ بال ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی

فیفا ورلڈ کپ 2018 کھیلنے والے 53 کھلاڑی اس سے پہلے عالمی مقابلے میں گول کر چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں جرمنی کے تھامس مولر دس گولز کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے موجودہ کھلاڑیوں میں ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا ریکارڈ جرمنی کے تھامس مولر کے پاس ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2018 کھیلنے والے 53 کھلاڑی اس سے پہلے عالمی مقابلے میں گول کر چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں جرمنی کے تھامس مولر دس گولز کے ساتھ سر فہرست ہیں۔

کولمبیا کے جیمز راڈریگز ورلڈ کپ میں چھ گول کر چکے ہیں ۔ جب کہ آسٹریلیا کے ٹم کاہل، ارجنٹائن کے لیونل میسی گزشتہ مقابلوں میں پانچ پانچ گول داغ چکے ہیں۔

ارجنٹائن کے گونزالو ہیگوائن، اور یوروگوائے کے سواریز بھی اب تک ورلڈ کپ میں پانچ پانچ گول کر چکے ہیں۔

14 جون سے روس میں شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں 32 ممالک شریک ہو رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سعودی عرب اور روس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

About The Author