دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کسان تنظیموں کا اسلام آباد میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ

26رکنی مجلس شوریٰ قائم کرکے تحریک اور مشن کے لیے کام کا آغاز آج سے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔

رحیم یار خان : گنا، کپاس دھان، گندم و دیگر فصلات کے جائز و مناسب دام کے حصول کے لیے ضلع رحیم یار خان کی تمام کسان تنظیموں اسلام آباد جاکر بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کسان اتحاد،انجمن کاشتکاران پنجاب، آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن، کسان بورڈ پاکستان،پرگریسو گروؤرز ایسوسی ایشن، کسان جاگ تحریک، کسان بچاؤ تحریک اور روشن خیال زمیندراوں کا اجلاس اتوار کے روز رحیم یار خان میں ہوا۔

اجلاس میں تمام کسان تنظیموں نے مل کر تحریک چلانے لاہور اسلام آباد جاکر احتجاج کرنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے.

26رکنی مجلس شوریٰ قائم کرکے تحریک اور مشن کے لیے کام کا آغاز آج سے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر کسان رہنما جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے کسان بھائیوں کو تحریک کے ساتھ جڑنے کی دعوت عام ہے.

انہوں نے کہا اپنے بچوں کے رزق کے تحفظ اور زراعت کی بہتری کسانوں کی بقا و فلاح کے لیے سیاست سے بالاتر ہو آگےآئیں. تحریک کا حصہ بن کر اس جہاد میں شریک ہوں۔

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ گنے کا ریٹ کم ازکم 300روپے من، کپاس کا 4500روپے من دھان کا3000روپے من گندم کا 1500روپے کسانوں کا حق ہے. اپنے اس حق کے حصول کے لیے آئیے کسان بچاؤ تحریک کا ساتھ دیں۔

About The Author