دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

زبیدہ آپا کے چند مفید ٹوٹکے

کلیجی پر آٹے کی بھوسی لگاکر دھونے سے بھی کلیجی کی بدبو چلی جاتی ہے۔کلیجی دھوئیں اس میں ایک کھانے کا چمچہ بیسن اور ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس ملاکر تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں اور پھر پکائیں۔

کلیجی کی بدبو دور کرنے کیلئے
کلیجی کو دھوئے بغیر اس پربغیر چھلا ہوا لہسن کچل کر لگا کر ایک گھنٹے کیلئے چھلنی میں رکھ دیں۔ اسے صاف پانی سے دھو کر استعمال کریں ۔ اس طرح سے پکائی ہوئی کلیجی میں کسی بھی قسم کی کوئی بدبو نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ کلیجی پر آٹے کی بھوسی لگاکر دھونے سے بھی کلیجی کی بدبو چلی جاتی ہے۔کلیجی دھوئیں اس میں ایک کھانے کا چمچہ بیسن اور ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس ملاکر تھوڑی دیر کیلئے رکھ دیں اور پھر پکائیں۔

پیاز اور ٹماٹر محفوظ کرنے کیلئے
عید الاضحی سے قبل پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں‘اس لئے ضروری ہے کہ عید سے پہلے ہی پیازاور ٹماٹر خرید کر رکھ لیں۔ پیاز کو محفوظ رکھنے کیلئے اس پر چارہ یا بھوسہ ڈال دیں‘پیاز خراب نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ پیاز کو باریک کاٹ لیں‘ دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز ہلکی آنچ پر سنہری کر کے کاغذ پر پھیلائیں‘خستہ ہوجائے تو اسے پلاسٹک کی تھیلی میں بند کر کے ڈیپ فریزر میں رکھ لیں اور حسب ضرورت استعمال کریں۔ ٹماٹر کو دھوکر خشک کریں اور انہیں اور ڈیپ فریزر میں ثابت محفوظ کرلیں۔ استعمال کرنے سے تھوڑی دیر قبل نکالیں‘ نرم ہوجائیں تو چھلکے اُتاریں اور استعمال کریں۔

مکھیاں بھگانے کیلئے
ادھر گوشت کٹا اور اُدھر مکھیوں نے حملہ کیا۔ اس مسئلے سے بچنے کیلئے ململ کا پرانا دوپٹہ سرکہ ملے ہوئے پانی میں بھگوئیں اور نچوڑ کر گوشت پر ڈال دیں ۔ لونگوں کو لیموں میں پھنسا کر اس جگہ رکھ دیں جہاں گوشت موجود ہو‘ لونگ اور لیموں کی مہک مکھیوں کو پسند نہیں اور جب یہ دونوں ملتی ہیں تو انہیں وہاں سے بھاگنا ہی پڑتا ہے۔ مکھیاں بھگانے والا اسپرے بنانا چاہتے ہیں تو 4 پیالی سیب کے سرکے میں 20 قطرے تلسی کے تیل‘ 20 قطرے پودینے کا تیل‘ دو کھانے کے چمچے زیتون کا تیل اور ایک کھانے کا چمچہ برتن دھونے والا لیکوئیڈ سوپ ملا کر چھڑک دیں۔ لیونڈر کی مہک سے مکھیوں کو نفرت ہے ‘گھر کے داخلی دروازے کے قریب لیونڈر کا پودا لگا دیا جائے تو مکھیوں کی گھر میں آمد کا امکان بہت کم ہوجاتا ہے‘یااسکے پھول گھر کے اندر رکھیں۔ لیونڈر کی طرح مکھیاں اور مچھر لیمن گراس کی مہک بھی پسند نہیں کرتے‘لیمن گراس کا تیل ان کیڑوں کو گھر سے دور رکھنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

About The Author