نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مٹھی بھر دہشت گرد دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکتے ، براک اوباما

کوالا لمپور(آن لائن )امریکی صدر براک اوباما نے کہاہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکتے ،داعش کے سربراہ کو جلد ڈھونڈ نکالیں گے ،ہماری کسی مذہب سے جنگ نہیں لیکن دہشت گرد تنظیم داعش کو تباہ کرنا ہمارا حقیقی مقصد ہے، داعش کے خلاف جنگ میں 100 سے زائد ممالک حصہ لے رہے ہیںاسکو ختم کر کے دم لیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ملائشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں آسیان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا براک اوبانے کہا کہ شام میں روس کے حملوں سے داعش کو مدد ملی، روس شام میں سیاسی طریقے سے تبدیلی پر رضا مند ہے لیکن ماسکو کو دمشق میں اپنی ترجیحات طے کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شام میں نئی سیاسی حکومت کی ضرورت ہے، بشارالاسد کو اقتدار چھوڑنا ہو گا، بشار الاسد مخالفین کو شکست دے کر یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ کسی مذہب سے نہیں ہے، تمام مسلمان نہیں ایک چھوٹا سا گروہ دہشت گرد ہے، مٹھی بھر دہشت گرد پوری دنیا کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کو مالی معاونت کی فراہمی ہرصورت روکنا ہو گی، دہشت گردوں کی مالی معاونت ختم کرنے کے لئے سعودی عرب بھی تعاون کر رہا ہے۔براک اوباما نے کہا کہ داعش سربراہ ابو بکر البغدادی جہاں بھی ہوا اسے جلد ڈھونڈ نکالیں گے اور دہشت گرد تنظیم کے خوف کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، داعش کو تباہ کرنا ہمارا حقیقی مقصد ہے۔ داعش کے خلاف جنگ میں 100 سے زائد ممالک حصہ لے رہے ہیں، داعش کو ختم کر کے دم لیں گے۔

About The Author