نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمیر کے حالات پرفلم ‘کشمیر: دا فائنل ریزولیشن ’20جنوری کو ریلیز ہوگی ممبئی ،

یوراج کمار گذشتہ چار برسوں سے کشمیر پر تحقیق کر رہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ اس فلم کی تقریبا 80 فیصد کی شوٹنگ ہوچکی ہے۔

کشمیر کے حالات پرفلم ‘کشمیر: دا فائنل ریزولیشن ’20جنوری کو ریلیز ہوگی ممبئی ،21نومبر (ساؤتھ ایشین وائر):

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تعلق رکھنے والے فلمساز یوراج کمارمقبوضہ وادی کشمیر پر فلم بنا رہے ہیں۔ یہ فلم دفعہ 370 کے خاتمے کے فیصلے کے تعلق سے ہے جس کا نام ”کشمیر: دا فائنل ریزولیشن ”ہے۔

یوراج کمار گذشتہ چار برسوں سے کشمیر پر تحقیق کر رہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ اس فلم کی تقریبا 80 فیصد کی شوٹنگ ہوچکی ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوراج کمار نے کہا کہ ہمیں وادی کشمیر میں شوٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

شوٹنگ کا 20 فیصد حصہ باقی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حکام کی اجازت ملنے کے بعد شوٹنگ ختم کر دیں گے۔ یوراج کا کہنا ہے کہ ہم نے ‘چھوء مبارک’ گانے کی ویڈیو جاری کی ہے جو کشمیری اور ہندی زبان کا فیوژن ہے۔

یہ یوٹیوب پر دستیاب ہے۔ ہمیں لوگوں کی طرف سے اس گانے کا بہت ریسپانس ملا ہے۔ نیرجا پنڈت نے اس فلم کی موسیقی تیار کی ہے۔

فلمساز کے مطابق یہ فلم 26 جنوری 2020 کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم بنانے والے بڑے بین الاقوامی میلوں میں بھی فلم کو ریلیز کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ہدایت کار نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر اتنا ہی خوبصورت ہے جتنا سوئٹزرلینڈ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کشمیر ایک بار پھر فلم بینوں کے لیے شوٹنگ کا پسندیدہ مقام بن جائے۔

About The Author