نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ہاؤس  بیجنگ میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی

تقریب کا آغاز پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجا کر کیا گیا۔یوم دفاع کی تقریب میں چین اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔

بیجنگ : پاکستان ہاؤس  بیجنگ میں یوم دفاع اور کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب کا آغاز پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجا کر کیا گیا۔یوم دفاع کی تقریب میں چین اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔

پاکستانی سفیر نغمانہ اے ہاشمی نے یوم دفاع کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے غیر قانونی قدم اٹھایاہے، بھارت کی قابض فورسز نے کشمیری عوام کیلئے وادی کو جیل بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جوانوں کو پیلٹ گننز سے نشانہ بنایا جارہا ہے ،کشمیر میں خواتین کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا ،خوش آئند بات ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے کشمیر میں حالیہ واقعات کا نوٹس لیا۔

نغمانہ اے جعفری نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا ،پاکستان کی فورسز نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کنونشنل وار سے زیادہ مشکل تھی ،چین اور پاکستان آئرن برادر ہیں اور ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

About The Author