کولمبو:سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں سابق وزیر دفاع اور سری لنکا پیپلز فرنٹ کے امیدوار گوتبایا راج پکسے واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں۔ کل سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے۔
نتائج کے اعلان کے مطابق گوتبایا راج پکسے واضح اکثریت کے ساتھ انتخابات جیت گئے ۔گوتبایا راج پکسے نے سنہالی اکثریت والے جنوب میں بیشتر علاقوں میں برتری حاصل کی۔ساؤتھ ایشین وائر کے نمائندے نے بتایا کہ ملک کے جنوب میں واحد پولنگ ڈویژن میں گوتبایا راج پکسے نے اپنے مخالف پریماداسا کے 28 فیصد کے مقابلہ میں 65 فیصد ووٹ حاصل کیے۔پریما داسا موجودہ برسراقتدار یونائٹیڈ نیشنل پارٹی کی کابینہ میںوزیر رہے ہیں۔ پریما داسا نے تین پولنگ ڈویژنوں، جافنا، نیلور اور کیات ضلع تامل کے علاقے جافنا میں راجاپکسے نے چھ ، پانچ اور 17 فیصد کے مقابلہ میں 85 ، 86 اور 69 فیصد سے کامیابی حاصل کی ہے۔
راج پکسے نے 10 سال قبل اپنے بھائی اور اس وقت کے صدر مہیندا راجاپکسا کی سربراہی میں تامل علیحدگی پسندوں کی فوجی شکست کی نگرانی کی تھی۔ انہوں نے 22 ملین افراد کے جزیرے کو محفوظ بنانے کے لئے مضبوط قیادت کا وعدہ کیا ہے ، جن میں اکثریت سنہالی بودھ کی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ