نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازی خان :

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ آپؐ کو دنیا و آخرت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے ان سے محبت کا تقاضایہ ہے

کہ ہم ان کی سنت پر عمل کریں اور انکے بتائے اخلاق و معاملات کو اپنی زندگیوں میں لائیں یہ بات انہوں نے گذشتہ روز آرٹس کونسل میں منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس اور محفل میلاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

کہی تقریب میں چیئر مین بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا، تمام سکولز کی ہیڈ مسٹریس، گرلز گائیڈ ٹیچر، مس طاہرہ یاسمین، ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء، گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین، فوزیہ یاسمین، عمرانہ پتافی کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی

اس موقع پر مقررین نے آپؐ کی زندگی ولادت، نبوت، مکی دور، مدنی دور اور وصال کے حوالے خطاب فرمائے اور آپؐ کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی اس موقع پر تمام سکولوں کے گرلز گائیڈ نے بھر پور حصہ لیا

اور نعت رسول مقبول پیش کی شرکاء نے آپؐ کا اسم مبارک آتے ہی درود و سلام پڑھنا شروع کر دیا آخر میں میلاد مصطفی پیش کی گئی اور ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے دعا کرائی۔


ڈیرہ غازی خان

آزادی مارچ کا پلان بی جے یو آئی کے کارکنوں نے بائی پاس چوک پر انڈس ہائی وے پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کر دی۔

لاہور سے کراچی براستہ ڈیرہ غازی خان جانے والی ٹریفک کو بلاک گاڑیوں کی لمبی قطاریں ،

پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جے یو آئی کارکنوں کے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان زندہ باد گو نیازی کے فلک شگاف نعرے جے یوآئی کے صوبائی رہنما ضلعی عہدیداروں نے دھرنے کی قیادت کی

دھرنے میں ضلعی امیر مولانا اقبال رشید،ضلعی جنرل سیکرٹری انعام اللہ بھٹی،قاری جمال عبدالناصر، مولانا کامل آغا

مسعود،بابر محمود، علامہ شفقت،مولانا سفیان، عبدالسلام ناصراور جے یو آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔


ڈیرہ غازیخان ؛

سکولوں میں سکیورٹی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے یہ بات ڈی پی او اسد سرفراز نے دوران دورہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کے دوران کہی ڈی پی او اسد سرفراز نے پرنسپل سکول کے ہمراہ ادارہ کا دورہ کر کے تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایس او پی کے مطابق سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے موجودہ حالات کے پیش نظر ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اس لئے سکولوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام سکولوں کے پرنسپل ادارہ کو ایس او پی کے مطابق سکیورٹی انتظامات عمل میں لائیں سی سی ٹی وی کیمرے ہر وقت ورکنگ پوزیشن میں ہونے چاہیے ۔

ڈی پی او اسد سرفراز کلاس رومز میں بھی گئے جہاں پر انہوں نے طلباء سے سوال جواب بھی کئے اور کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں

پڑھائی پر مکمل توجہ دیں تاکہ مستقبل میں ملک کی ترقی اور باگ ڈور سنبھال کر ملک وقوم کا نام بلند کر سکیں

پرنسل ادارہ نے ڈی پی او اسد سرفراز کو سکول کی سکیورٹی کے حوالے سے مکمل بریفنگ بھی دی۔


ڈیرہ غازی خان

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے لغاری گروپ کے رہنما سابق چیئر مین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن سردار حبیب الرحمن خان لغاری کے بیٹے عتیق الرحمن خان لغاری کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر جا کر انکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے

مرحوم عتیق الرحمان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ جہان فانی ہے جس روح نے اس دنیا میں آنا ہے اسے ایک دن واپس جانا ہی ہے موت کا کوئی وقت مقرر نہیں

باری تعالی ہم سب کی مغفرت کرتے ہوئے ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کریں۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ چوٹی پولیس نے گم شدہ بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا جس پر بچے کے والدین نے تھانہ چوٹی پولیس کا شکریہ ادا کیا

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ چوٹی زیریں پولیس کو اطلاع ملی کے محلہ کمہاراں کے رہائشی محمد ریاض کا 3 سالہ محمد عارف جو کہ لاپتہ ہو گیا ہے جس پر ایس ایچ او حامد مقبول نے ٹیم تشکیل دے کر بچے کی فوری تلاش شروع کردی

پولیس نے انتہائی محنت و جانفشانی سے کام کرتے ہوئے بچے کو ڈھونڈ نکالا محمد عارف کو جب والدین کے حوالے کیا گیا تو انہوں نے چوٹی زیریں پولیس کا شکریہ ادا کیا

اور ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ اگر چوٹی پولیس بروقت کارروائی نہ کرتی تو ہمارابچہ کسی غلط ہاتھ بھی چڑھ سکتا تھامعززین علاقہ نے پولیس کی بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

About The Author