اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آجکل ہمارا ملک عدم رواداری کی انتہائی بری صورتحال کا شکار ہے۔ فصل دشمن سیاسی کیڑے اور انتہاپسندی کو قومی سیاست میں شامل کرنے سے معاشرے کو پہنچنے والا نقصان ہمارے تصور سے بہت زیادہ ہے۔
برداشت و رواداری کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ سازش کے تحت ملک میں جمہوریت کو کمزور کیا گیا اور الیکشن کا متبادل سلیکشن کو بنایا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا اس سے پاکستانی عوام کو ان کی اپنی قسمت کے متعلق فیصلوں میں مداخلت سے غیرمتعلق کردیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے مساوات پر مبنی معاشرے کی قیام کی خاطر ہمیشہ رواداری کو فروغ دیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا گوکہ پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کردیا گیا، اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی بے دردی سے شہید کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات کے باوجود سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، آصف علی زرداری کو پہلے بھی 12 سالوں تک بغیر کسی سزا کے قید رکھا گیا۔
بلاول بھٹو نے کہا صدر زرداری کو اس وقت بھی بغیر کسی ایف آئی آر کے اور فقط لغو الزمات کی بنیاد پر 150 دنوں سے قید میں رکھا ہوا ہے۔ اس آدمی کو طبی سہولیات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے، جو پاکستان میں رواداری کا سب سے بڑا آئیکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی رواداری کو اس لیئے فروغ دیتی رہی ہے کیونکہ اس کا تعلق معاشرے کے اس حصے سے جو اپنی آئندہ نسلوں کو فقط پاکستان پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ