گوا: بھارتی نیوی فورس کا ایک جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران تباہ ہوگیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کا مگ 29 طیارے نے گوا سے تربیتی پرواز کے لئے اڑان بھری تو اس کے فورا بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی نیوی فورس کے ذرائع کا کہناہے کہ طیارے کے دونوں پائیلٹس محفوظ رہے ہیں۔
بھارتی نیوی کے ترجمان ویوک مدھوال نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ مگ 29طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ اس کے انجن میں آگ لگ گئی جس سے وہ گر کر تباہ ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق طیارے کے پائیلٹ کیپٹن شیو کھنڈ اور لیفٹننٹ کمانڈر دیپک یادیو اس حادثے میں محفوظ رہے انہوں نے طیارہ تباہ ہونے سے قبل چھلانگ لگا کر جان بچائی ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ