ستمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ون ویلنگ کا خطرناک کھیل جاری ،معصوم شہری حادثات کا شکار ہونے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)مصروف ترین سڑکوں ،بائی پاس روڈ ،بھکر روڈ پر ون ویلنگ کا خطرناک کھیل جاری ،معصوم شہری حادثات کا شکار ہونے لگے ،پولیس بگڑے امیرزادوں کے خلاف کاروائی کرنےسے گریزاں ،شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر وگردنواح میں موٹرسائیکلوں پر منچلے نوجوانوں کی ون ویلنگ اور ریس لگانے کے عملی مظاہروں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں آئے روز کوئی نہ کوئی سنگین حادثہ رونما ہورہا ہے جبکہ ریس کے دوران ہزاروں روپے کا جوا بھی کھیلا جاتاہے۔ڈیرہ اندرون شہر کے علاوہ جمعہ اور اتوار کے روز ڈیرہ بائی پاس روڈ ،بند دھپانوالہ ،بھکر روڈ اور دریائے سندھ روڈ پر بگڑے گھروں کے بگڑے رئیس زادے مختلف خونی کرتب کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں کوئی روکنے ٹوکنے والا موجود نہیں ،منچلے نوجوان ون ویلنگ کا خطرناک کھیل جس میں مچھلی بن کر فش رائیڈنگ کرتے ہیں جس میں نوجوان اپنے دونوں پاﺅں ایک طرف کرکے موٹرسائیکل چلاتے دکھائی دیتے ہیں او ربریک پر پاﺅں رکھنے کی بجائے دوسری سمت دونوں پاﺅں اکٹھے رکھتے ہیں جس سے اچانک کوئی چیر آگے آنے کے باعث حادثے کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ون ویلنگ ،فش رائیڈنگ اور خونی کھیل کے اس انداز سے شہری خواتین وبچے سخت خوفزدہ ہوچکے ہیں۔ون ویلر خود بھی زخمی اور جان کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہوتے ہیں جس سے یہ دوسرے موٹرسائیکل سواروں ،راہگیروں ودیگر ٹرانسپورٹروں کو بھی انتہائی کسمپرسی اور تذبڈب سے دوچار کیے ہوئے ہوتے ہیں۔ون ویلروں کی زیادہ تر تعداد نوجوان اور بگڑے ہوئے رئیس زادوں کے ساتھ ساتھ ان کے دوست جن کا تعلق متوسط طبقے سے ہے شامل ہیں جو ون ویلنگ کے ذریعے خود اپنی جانوں کے دشمن بنے ہوئے ہیںاور اس دوران تیزرفتاری پر قابو نہ ہونے کے باعث سڑک کنارے چلنے والے معصوم شہریوں کو روندنے سے بھی گریز نہیں کرتے جس کی وجہ سے متعدد بے گناہ شہری زندگی بھر کے لئے معزور جبکہ متعدد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ڈیرہ کے شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ اندرون شہر اور بائی پاس روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر ون ویلنگ کرنے والوں اور ون ویلنگ کےموٹرسائیکل تیار کرنے والے کاریگروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ معصوم شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔


ایم ٹی آئی کے زیر انتظام مریضوں کو دانتوں کے امراض میں تمام جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ڈاکٹر حافظ محمد طاہر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں شعبہ دندان کے سربراہ او رمعروف ڈینٹسٹ سرجن ڈاکٹر حافظ محمد طاہر نے کہا ہے کہ صحت مند اور صاف ستھرے دانت انسانی صحت کے ضامن ہونےساتھ ساتھ چہرے کی خوبصورتی اور زیبائش کی دلیل بھی ہیں دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت پیٹ کے امراض سے محفوظ رکھتی ہے اگر دانت صحیح طرح چبانے کے قابل نہ ہوں تو کوئی بھی مہنگی سے مہنگی غذاانسان کو صحیح معنوں میں توانا اور قوی نہیں بنا سکتی، وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا ایم ٹی آئی کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے شعبہ دندان میں دانتوں کےامراض کی تمام جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جو کہ اس سے قبل موجود نہیں تھیں ۔ ہسپتال کے شعبہ دندان کی آرائش وزیبائش ،جدید کمپریسر مشین ،جدید اوزار سمیت دیگر سہولیات میں خود اپنی جیب سے فراہم کی ہیں ، ایک ہی وقت میں تین مختلف او پی ڈیز میں چار پروسیجرز کے تحت بیک وقت کام ہورہا ہے جہاں پر دو ڈاکٹرز اور ایک لیڈی ڈاکٹر صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے شعبہ دندان میں صرف دانت نکالنے کا کام کیاجاتاتھا لیکن اب یہاں چھ مختلف شعبہ جات میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ان میں دانتوں کی مکمل سرجری ،چپڑا بنانا ،دانت نکالنا ،جدید ٹیکنالوجی کی مدد فکسڈ دانت لگانا،پیریو یعنی مسوڑوں کی بیماریوں کا علاج،کنزروٹیویعنی دانتوں کی بھرائی وغیر ہ شامل ہیں ۔ان میں سے دو شعبے انڈو یعنی روٹ کنال اورارتھرو یعنی ٹہرے دانتوں کو تار وغیرہ لگانے کے دونوں منصوبے ابھی پائپ لائن میں موجود ہیں جنہیں عنقریب جلد شروع کردیاجائے گا ۔انہوں نے کہا بی او جی کی منظوری سے مختلف شعبہ میں دانتوں کے علاج کے لئے ریٹ مقرر کیے گئے ،دانت نکالنے کی فیس ہسپتال میں پچا س روپے جبکہ پرائیویٹ کلینکس پر ایک ہزارروپے ،دانت لگانے کی فیس ہسپتال میں تین ہزار جبکہ پرائیویٹ کلینکس پر بارہ ہزار روپے،سکیلنگ کی فیس ہسپتال میں دو سو روپے جبکہ یہی فیس پرائیویٹ کلینکس پرتین سے بارہ ہزار ر وپے تک وصول کی جاتی ہے ۔شعبہ دندان سے ہر ماہ ہسپتال کو اڑھائی لاکھ سے زائد ریونیو حاصل ہوتاہے ۔ان کاکہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں مقرر کردہ ریٹ ملک بھر کے دیگر سرکاری ہسپتالوں سے لیے گئے ریٹ سے انتہائی کم ہیں ،جس کی وجہ سے عام شہری بھی انتہائی کم فیس سے تمام جدید سہولیات سے مستفید ہورہا ہے۔ان کا کہناتھا ایم ٹی آئی کے زیر انتظام کام کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف بہت خوش جبکہ ڈیوٹیوں سے جان چھڑانے والے ہی احتجاج کررہے ہیں ،ایم ٹی آئی کے ذریعے مریضوں کو بھی بہت زیادہ ریلف حاصل ہے۔ ۔ انہوںنے شہریوں کو ہدایت کی کہ میٹھی اشیا سے پرہیز کریں کیونکہ میٹھی گولیاں ،پتاشے،مٹھائی اور چینی کے بہت زیادہ استعمال سے دانت گل سڑجاتے ہیں میٹھی اشیا کھانے کے فوراً بعدمسواک یا ٹوتھ برش سے دانت صاف کرلینا چاہیے ۔گندی اور بے احتیاطی کے سبب گل سڑ جانے والے دانت اوربیمار مسوڑھے بہت سی تشویشناک امراض کا سبب بن سکتے ہیں اس لیے فوری طور پر کسی ماہریندندان ساز سے علاج کرانا چاہیے،اگر کسی دانت کا درد بہت شدید ہو جائے اور دندان ساز اس کا مناسب علاج کرنے سے قاصر رہے تو دانت نکلوا دینا چاہیے تاکہ دوسرے دانت محفوظ رہ سکیں،


بی اے /بی ایس سی2019 نتائج کا اعلان کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گومل یونیورسٹی کے کنٹرولر شعبہ امتحانات اسلم پرویز نے بی اے /بی ایس سی2019 نتائج کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری ‘رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود، کنٹرولر امتحانات اسلم پرویز، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سمیت تمام شعبہ جات کے ڈین ، ڈائریکٹرز ، شعبہ امتحانات کے سٹاف ممبران بھی شریک تھے۔ تقریب کا آغاز ڈائریکٹر سٹی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔بی اے /بی ایس سی2019 سے نتائج کے مطابق بی ایس سی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹانک کی کلثوم شیرین ولد فیاض الدین رولنمبر15073نے550میں سے 468نمبرلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی‘ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹانک کی ہی طوبیٰ حنا ولد نعمت اللہ پراچہ رولنمبر15030نے 550میں سے 465نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کلاچی کی سائرہ قریشی ولد خلیل الرحمن رولنمبر9184نے550میں سے459 نمبر اورگورنمنٹ ڈگری کالج پنیالہ کے عصمت اللہ ولد عبدالطیف رولنمبر9331نے550میں سے459لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔بی ایس سی پارٹ ون میں کل1701طلباءو طالبات نے شرکت کی۔ جس میں 960طلبہ و طالبات نے امتحان پاس کیا اورکامیابی کا تناسب 56.44%رہا۔جبکہ بی ایس سی پارٹ ٹومیں کل1623طلبہ و طالبات نے شرکت کی جس میں 895طلبہ و طالبات نے امتحان پاس کیا اور کامیابی کا تناسب 55.14%رہا۔گومل یونیورسٹی کے بیچلر آف آرٹس (بی اے )کے نتائج میں گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2ڈیرہ اسماعیل خان کے شیراز علی خان ولد اسلم خان رولنمبر2337نے550میں سے451نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر2ڈیرہ اسماعیل خان کی نبیلہ جندیل ولد جندویل خان رولنمبر1776نے550میں سے 450نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ہیریٹیج انٹرنیشنل کالج اٹک کے اسامہ صدیق عباسی ولد محمدصدیق عباسی رولنمبر24207نے 550میں سے449نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے پارٹ ون میں کل 8813طلبہ و طالبات نے شرکت کی جس میں سے6059طلبہ و طالبات نےامتحان پاس کی اور کامیابی کا تناسب 68.75%رہا۔ جبکہ بی اے پارٹ ٹو میں کل 8175طلبہ و طالبات نے شرکت کی جس میں سے5325طلبہ و طالبات نے امتحان پاس اور کامیابی کا تناسب65.64فیصد رہا۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے بہترین امتحانات اور بہترین نتائج کے انعقاد پر کنٹرولر امتحانات اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ آج یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہیہے کہ گومل یونیورسٹی میں نقل کا رجحان ختم ہو گیا ہے اور انشاءاللہ مزید ایک دو سال میں نقل کا ناموں نشان ختم ہو جائے گا یہ سب میری ٹیم اور خصوصا ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ان کی ٹیم اور کنٹرولر امتحانات کی شب و روزکی محنت کا نتیجہ ہے جس پر میں ان سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے پوزیشن حاصل کرنےوالے امیدواروں اور دیگرتمام پاس ہونے والے امیدواروں کو مبارک بھی دی ۔


بدفعلی کا نشانہ بنا کر برہنہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ، ڈی پی او ڈیرہ نے ملزم کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیدیا،تفصیلات کے مطابق پولیس کو متاثرہ بچے کی درخواست موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا کہ ملز م نے اسے نہ صرف زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا بلکہ ملز م نے اس کی برہنہ وڈیو اور تصاویر بنا لی ، بعدازاں اپنے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم پیر غلام کو گرفتار کر لیا ،ڈی پی او ڈیرہ نے ایس ایچ او تھانہ بندکورائی کو اس بڑی کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کےساتھ زیادتی کے واقعات معاشرے میں امن کو تہہ و بالا کر دیتے ہیں اگر ان ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا جائے تو معاشرے میں والدین بچوں کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہو جاتے ہیں بدفعلی کے بعد ویڈیو او رتصاویر بنا کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا انتہائی ناقابل برداشت ہے۔


ویڈیو لنک کے ذریعے وڈیو بیان ریکارڈ کرانے کا اعزاز برقرار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ میںمقدمات کی تیز ترین سماعت کے سلسلے میں ویڈیو لنک کے ذریعے وڈیو بیان ریکارڈ کرانے کا اعزاز برقرار۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمدیونس خان کی زیر نگرانی ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ کے جج محمد عثمان ولی نے صوبے بھر میںویڈیو لنک کے ذریعے وڈیو بیان ریکارڈ کرانے کامنفرد مقام برقرار رکھا ہوا ہے ۔ تھانہ ٹاﺅن کی حدود میں رواںسال 18 جنوری کو غیرت کے نام پر ملزم نے پڑوسی کو تھانہ ٹاﺅن کی حدود کتھی کے قریب اراضیات میں لے جا کر اسے پسٹل کی فائرنگ سے قتل کردیا۔غیر ت کے نام پر 38 سالہ امین اللہ ولد غفورخان قوم محسودسکنہ ساوتھ وزیرستان حال پندرہ میل یارک کو قتل کرنے کے مقدمہ میں استغاثہ کے گواہ سابق ایس ایچ او تھانہ ٹاﺅن سب انسپکٹر سلیم خلیل کو عدالت میں طلب کیا گیا لیکن ان پولیس مقابلے کے دورانزخمی ہونے کے باعث سفر نہ کرسکنے کاعذر پیش کرنے پر عدالت نے ان کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان یکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔عدالت میں گزشتہ روز ان کا وٹس ایپ پر وڈیو بیان ریکارڈ کرایا گیا اور یوں ماڈلکریمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ نے صوبہ بھر میں دوسرے ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت کر نے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ اس حوالے سے صوبے بھر میں وڈیو لنگ کے ذریعے پہلا بیان ریکارڈ کرانے کااعزاز بھی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ نے حاصل کررکھا ہے۔ اس موقع پر فریقین کے وکلاءبھی عدالت میں موجودتھے جن کی موجودگی میں وڈیوبیان ریکارڈ کیاگیا۔سائلین کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنجج ڈیرہ محمد یونس خان اور ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ کے جج محمد عثمان ولی خان کو خراج تحسین اور ان کی کاوشوں کو سراہا گیاہے۔


گاڑیوں کی خرید وفروخت کے عوض ایک کروڑ 87 لاکھ 80 ہزار روپے کا جعلی چیک

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گاڑیوں کی خرید وفروخت کے عوض ایک کروڑ 87 لاکھ 80 ہزار روپے کا جعلی چیک دے دیاگیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔محلہ صدیق آباد مریالی کے رہائشی محمد ابراہیمنے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ گاڑیوں کی خرید وفروخت کی بابت ملتان کے رہائشی عبدالمجید نامی شخص نے اسے ایک کروڑ 87 لاکھ 80 ہزار روپے کا چیک دیا جوکہ بینک سے باﺅنس ہوگیاہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔


چنگ چی اور کار کی ٹکر میں زخمی پر ٹریکٹر ٹرالی چڑھ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)آشیانہ شاپنگ سنٹر کے قریب چنگ چی اور کار میں تصادم کے دوران زخمی ہونے والے چنگ چی سوار پر ٹریکٹر ٹرالی چڑھ گئی ،زخمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقلکردیاگیا ،پولیس نے کار اور ٹریکٹر ڈائیوروں کے خلاف حادثے کامقدمہ درج کرلیا۔علاقہ قصوریہ ٹاﺅن کا رہائشی نوجوان چنگ چی پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ تھانہ سٹی کی حدود سرکلر روڈ پر واقع آشیانی سنٹر کےقریب پہنچنے پر تیز رفتار کار چنگ چی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوکر سڑک پر گرا ۔اس دوران وہاں سے گزرنے والی ٹریکٹر ٹرالی اس زخمی کے اوپر چڑھ گئی جس سے وہ مذیدشدید زخمی ہوگیا ۔ بہوش زخمیکو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے کار اور ٹریکٹر ڈرائیور ز کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔


سردی میں اضافہ کیا ہوا کہ چولہوں سے گیس ہی غائب ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سردی میں اضافہ کیا ہوا کہ چولہوں سے گیس ہی غائب ہوگئی، گیس کی کمی پورا کرنے کے لئے کہیں لکڑیاں جلا کر کھانے پکنے لگے تو کہیں سلنڈر گیس کا استعمال بڑھ گیا، ڈیرہ میںگیس کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ خواتین کا شدید احتجاج ۔ ڈیرہ شہر میں سردی کی پہلی لہر کے ساتھ ہی گیس غائب ہونے سے محکمہ گیس کے دعوﺅں کی قلعی کھل گئی ہے ۔کئی ماہ سے شہر بھر میں گیس رات دس بجے کے بعدغائب رہنے کے بعد اب گزشتہ روز صبح دس بجے سے گیس مکمل غائب ہوگئی ہے جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے،، شہری متبادل ذرائع ایل پی جی (مائع گیس) اور لکڑیاں استعمال کرنےپر مجبور ہیںجس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی شروع ہونے کے ساتھ ہی کہیں گیس غائب ہوگئی اور کہیں پریشر اتنا کم کہ نہ ہونے کے برابر ہے،۔ گیس کی کمی اورلوپریشر سے نہ تو کھانا پکتا ہے اور نہ ہی سخت سردی میں گرم پانی دستیاب ہے،سردیوں میں گیس کے بغیر گزار ممکن نہیں جبکہ صارفین باقاعدہ بل کی ادائیگی بھی کرتے ہیں تو ایسے میں سہولت کی فراہمی بھی یقینی بنائیجائے ۔۔شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر پیٹرولیم اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کو فوری طور پر بحال کرنے کے علاوہ گیس کے لوپریشر کے مسئلہ کو بھی حل کیاجائے


مرکزی ملزم نے رضاکارانہ طور پر پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کردی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شریفاں بی بی تشدد کیس کا مرکزی مفرور ملزم سجاول نے رضاکارانہ طور پر پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کردی ۔ تھانہ چودھوان کی حدود میں گاوں گرہ مٹ میں دوسال قبل پانیکے تنازعہ پر شریفاں بی بی نامی خاتون کو مبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنایاگیامقدمہ درج ہونے پر گیارہ نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا تاہم مقدمہ کا اہم اور مرکزی ملزم سجاول دو سال تک مسلسل روپوش رہا جسکی گرفتاری کیلئے ڈیرہ پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان،کراچی اور پنجاب میں مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے درجنوں چھاپے مارے تھے۔ مذکورہ کیس پشاور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت تھا جس میں گزشتہ پیشی پرپشاور ہائیکورٹ نے آر پی او ڈیرہ کیپٹن (ر)فیروز شاہ اور ڈی پی او ڈیرہ دلاور خان بنگش کو ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے خود پیش کرنے کاحکم جاری کیا تھا۔ گزشتہ روز ڈیرہ پولیس کے افسران کی کوششوں سےدوسال سے روپوش اشتہاری مرکزی ملزم سجاول رضاکارانہ طور پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش کے سامنے اپنی گرفتاری پیش کردی جس پر پولیس حکام نے سکھ کا سانس لیا۔


گیس کی فراہمی صبح 6بجے سے شام 6بجے تک معطل رہے گی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سوئی ناردن گیس جنوبی اضلاع کے ترجمان محمد کامران جان کے جاری اعلامئے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے تناظر میں گیس کے کم پریشر کے مسئلہ کے حل ، غیر قانونیکنکشنز ، گیس چوری کو روکنے اور گیس لائنز کی ضروری مرمت کے سلسلے میں 15نومبر2019سے 17نومبر2019 تک خیبر پختونخواہ کے5 اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، لکی سٹی، لکی سمینٹ فیکٹری، ٹانک اوربنوں سمیت  صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر کے گیس صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6بجے سے شام 6بجے تک معطل رہے گی۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے گیس صارفین گیس کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کےحوالے سے گیس عملہ سے مکمل تعاون کریں اور گیس کی عدم فراہمی کی تکلیف کے حوالے سے محکمہ گیس صارفین سے معذرت خواہ ہے اور صارفین کسی بھی حادثہ سے بچنے کیلئے گیس کی بندش اور فراہمی کے اوقاتمیں اپنے آلات گیس کو مکمل طور پر بند رکھیں۔


خطاطی میں پہلے تین ایوارڈ جیت لیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل کے خطاط سائیں عصمت کومل بلوچ، تنویر شہروز اور عمران کشمیری نے فیصل آباد میں قرآنی آیات سے متعلق منعقدہ مقابلہ خطاطی میں ٹاپ ٹین میں پہلے تین ایوارڈجیت کر ڈیرہ اسماعیل خان کا نام روشن کردیا۔ مقابلہ نصرت فتح علی خان سٹیڈیم فیصل آباد میں نقش آرٹسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ گیارہویں سالانہ مقابلوں کا افتتاح کمشنر فیصلآبادمحمود جاوید بھٹی نے کیا جبکہ عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ اسلم کمال مہمان خصوصی تھے۔ مقابلے میں ڈیرہ سے گیارہ جبکہ اندرون و بیرون ملک سے 172نامور خطاطوں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ عمران کشمیری،تنویر شہروز اور سئیں عصمت کومل خطاطی مین سات سات ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ ان کے احباب ، رشتہ داروں اور فنون لطیفہ سے محبت رکھنے والے افراد نے ان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
٭٭٭
ملزم کو گرفتار کرکے کلاشنکوف برآمد کرلی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وانڈہ لالی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے کلاشنکوف برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید کے علاقہ لالی وانڈہ میںہدایت اللہ نامی شخص کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں ملزم محمد خان ببا خیل سکنہ وانڈہ لالی کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف 14کارتوسبرآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔


سرکاری محکموں کے سینکڑوں کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین تاحال مستقل نہ ہو سکے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے سینکڑوں کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین تاحال مستقل نہ ہو سکے۔کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین مستقل نہ ہونے سے ذہنی تناو¿ کا شکار، حکام من پسندافراد کو نوازنے کے لئے ہر تین ماہ بعد پرانے ڈیلی ویجز اہلکاران کو نکالنے لگے، سماجی حلقوں کا حکومت وقت سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ضلع بھر کے متعدد سرکاری محکموں جن میں محکمہصحت، محکمہ تعلیم، میونسپل کمیٹی،ذراعت سمیت دیگر صوبائی محکموں میں سینکڑوں ملازمین ڈیلی ویجز اورکنٹریکٹ پر ملازمت کر رہے ہیں، بدقسمتی سے متعلقہ محکموں کے حکام سیاسی مداخلت اور من پسند افراد کونوازنے کے لئے ہر تین ماہ بعد معمولی خود ساختہ شکایات پر پرانے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرکے نئے من پسند افراد کو بھرتی کر لیتے ہیں، بیشتر حکام نئے بھرتی ہونے والوں سے بھاری رشوت بھی وصولکرلیتے ہیں جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین سے محنت و مشقت سب سے زیادہ لی جاتی ہے،انہیں معاوضہ بھی انتہائی کم دیا جاتا ہے، ضلعی حکومت کی لاتعلقی سے ڈیلی ویجز ملازمین کا کوئی ریکارڈ بھی مرتب نہیں کیا گیااوران کے استحصال پرمتعلقہ محکمے کے افسران و زمہ داران بھی کوئی اقدامات نہیں اٹھار ہے جس کیوجہ سے ڈیلی ویجز ملازمین کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے، سرکاری محکموں میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والےملازمین کا کہنا ہے کہ کئی کئی سال سے سرکاری اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن تاحال ہمیں مستقل نہیں کیا گیا جس کیوجہ سے شدید زہنی کرب میں مبتلا ہیں، متاثرہ ملازمین نے وزیر اعلیٰ ،چیفسیکرٹری سے مطالبہ کیاہے کہ ہماری مستقلی کے احکاما ت جاری کئے جائیں تاکہ بہتر انداز میں اداروں کے اندر خدمات سرانجام دے سکیں۔


غیر قانونی ہاوسنگ سکیمیں متعارف کروائی جانے لگیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر وگردونواح کے علاقوں میں غیر قانونی ہاو¿سنگ سکیمیں متعارف کروائی جانے لگیں، بااثر مالکان نے بغیر این او سی کالونیاں فروخت کرنی شروع کر دیں، میونسپل کمیٹیکو کروڑوں کا ٹیکہ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے کارروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و ملحقہ علاقوں میں بااثر ڈویلپرز نے اونے پونے داموں زمینیں خرید کر ہاو¿سنگ کالونیوں کا نام دے کر لاکھوںروپے فی مرلہ کے حساب سے فروخت کرنا شروع کر رکھی ہیں جبکہ ان ہاوسنگ کالونیوں کے بااثر مالکان نے میونسپل کمیٹیکے متعلقہ شعبہ کے ذمہ داران سے گٹھ جوڑ ہونے کیوجہ سے بااثر مالکان نے منظوری لیناتو دور کی بات مطلوبہ سہولتیں بھی فراہم نہیں کیں جس کیوجہ سے حکومت خیبرپختونخوا کے مختلف اداروں کو ٹیکس کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کی پھکی دی جارہی ہے، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نےبتایا کہ نئی ہاو¿سنگ کالونیوں کے بااثر مالکان نے شریف شہریوں سے ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹنا شروع کر رکھی ہے اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر پلاٹ حاصل کرنے والے شہریوں سے الگ سے رقموصول کی جاتی ہے،سرکاری اداروں کے اہلکار چند ٹکوں کی خاطر نہ صرف لینڈ مافیا کے ساتھ ملکر سرکاری جگہوں پر قبضہ کروانے سمیت قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے میں بھی شانہ بشانہ ہیں بلکہ غریب انپڑھ، سادہ افراد کو دھوکا دہی، فراڈ کرنے میں بھی لینڈ مافیا کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،چیف سیکرٹری ، صوبائی وزیر ہاو¿سنگ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان نام نہادغیر قانونی ہاو¿سنگ سکیموں کے مالکان نے میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے ملی بھگت کرکے معزز شہریوں کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے سہانے خواب دکھا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کررکھاہے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بغیر این او سی قائم ہونے والی غیر قانونی ہاو¿سنگ سکیموں کے مالکان اور اس گھناو¿نے کھیل کا حصہ بننے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کیجائے تاکہ سادہ لوح شہری لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں۔


اداروں کی ڈھیل، منچلوں اور بھونڈوں نے سکول و کالجز کی طالبات کی ناک میں دم کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر و گردونواح میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ڈھیل کے باعث منچلوں اور بھونڈوں نے سکول و کالجز کی طالبات کی ناک میں دم کر دیا۔سکول و کالجز میں صبح کے وقتاور چھٹی کے اوقات میں آوارہ گرد اور اوباش لڑکے شہر کے مین چوکوں چوراہوں میں طالبات کو چھیڑنے کی غرض سے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ناکہ بندی کر لیتے ہیں۔ جن میں بڑی تعداد مقامی کالجزاور سکولوںکے طلباءکے علاوہ بڑے گھروں کے بگڑے رئیس زادوں کی ہوتی ہے جو سکول اور کالجز سے بھاگ کر لڑکیوں کا پیچھا کرتے ہیں اور بیہودہ جملے بازی کر کے شریف لڑکیوں کو تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیںچھوڑتے۔ چنگ چی رکشوں، کیری ڈبوں، ویگنوں،بسوں میں فحش انڈین گانوں، مجرے لگا کر طالبات اور خواتین کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرتے ہیں، سکول کے اوقات میں انتظامیہ چنگ چی رکشوں، کیریڈبوں، بسوں، ویگنوں پر اونچی آواز میں چلنے والے بیہودہ گانے، مجرے بند کروانے میں زرا بھی دلچسپی ظاہر نہیں کرتی، لڑکیوں کے سکول و کالجز جانے اور چھٹی کے اوقات میں شہر بھر کے بھونڈ مختلف حیلوںبہانوں سے سکول و کالجز کے باہر منڈلاتے نظر آتے ہیں جو کہ شریف گھروانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو بلاوجہ پریشان کرتے دکھائی دیتے ہیں بگڑے گھروں کے رئیس زادے ٹولیوں کی صورت میں موٹرسائیکلوں پر طالبات کا پیچھا کرنے کے علاوہ آوازیں کسنا،سیٹیاں بجانا، موٹر سائیکلوں کے سائرن بجانا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اس دوران لڑکیوں کو فحش حرکات کے ذریعے ذہنی ٹارچر کیا جاتا ہے جس کیوجہ سےشریف گھرانوں کی طالبات کیلئے مزید تعلیم جاری رکھنا بھی محال ہوتا جا رہاہے اس تمام صورتحال کے باوجود ضلعی انتظامیہ اس بیہودہ فعل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی شہر وں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، آئی جی، ڈی پی او ڈیرہ ، اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔


اسامیوں کیلئے مقابلے کے تحریری امتحان میں آٹھ امیدوار کامیاب قرار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پی ایم ایس گریڈ۔17کی34اسامیوں کیلئے مقابلے کے تحریری امتحان میں آٹھ امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ دو امیدواروں کے نتائج موخر کئے گئے ہیں۔تفصیلات کےمطابق پبلک سروس کمیشن نے پراونشل مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) افسران (بی ایس۔17) کی 34آسامیوں کیلئے اشتہار جاری کیا تھا جس کے جواب میں کمیشن کو 503درخواستیں موصول ہوئیں۔مذکورہآسامیوں کیلئے مقابلے کا امتحان 11جون2019تا 14جون2019منعقد کیا گیا جس میں کل 228امیدواروں نے حصہ لیا،ان میں سے آٹھ امیدوار مجوزہ سلیبس پر تحریری امتحان میں کامیاب قرارپائے۔کامیاب امیدوار وں کو میڈیکل چیک اپ اور زبانی امتحان کیلئے مقررہ وقت پر بلایا جائے گا۔دو امیدواروں کے نتائج کو ان کی اہلیت سے متعلق کمیشن کے فیصلے تک موخر کر دیا گیا ہے۔پاس نہ ہونےوالے امیدواروں کے ڈیٹیل مارک سرٹیفیکیٹس (ڈی ایم سیز) کمشن کی ویب سائٹ www.kppsc.g پر دیکھے جاسکتے ہیں ۔

About The Author