بیپر جوائے سے بھارتی ریاست گجرات میں 2 افراد ہلاک جبکہ 22 سے زائدزخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ہواؤں نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو اکھاڑ پھینکا ہے، 940 سے زائد دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
ریاست گجرات میں کئی علاقوں میں بارشوں اور طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، ریاست گجرات سے تقریباً 94 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پرمجبور ہو گئے ہیں۔
طوفان کی رفتار 115 سے 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے،بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیپر جوائے اب ریاست راجستھان کی طرف بڑھ رہا ہے،جہاں بیپر جوائے کے کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سمندری طوفان کمزور ہو کر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ٹھٹھہ سے 165 اور کیٹی بندر سے125کلومیٹردور ہے، لہریں 100کلومیٹر سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اٹھ رہی ہیں۔
ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے،ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمر کوٹ میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں میں بارشیں 17جون تک جاری رہیں گی، کیٹی بندر اور اطراف میں طوفان ٹکراتے وقت6 سے 8 فٹ تک اضافے کا امکان ہے۔
طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے ڈوبنے کا خدشہ ہے، تیز ہواؤں کے باعث نقصانات کا بھی اندیشہ ہے، آج رات کراچی، حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہ یار میں طوفانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔
دوسری جانب ڈی سی بدین نے آج سے ماہی گیروں کو اپنی اپنی بستیوں میں واپس جانے کی اجازت دے دی۔
بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بپر جوائے کا خطرہ ٹلنے کے بعد ساحلی پٹی کے اطراف چلنے والی تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی تھم گیا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ