پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جمعے کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران عثمان بزدار نے مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ تھے اور کھڑے ہیں۔
نیب کی جانب سے طلبی پر عثمان بزدار نے تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ دل میں درد ہے اس لیے پیش نہیں ہوسکتے.
بزدار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کے بارے میں سوچیں۔
عبوری ضمانت کے بعد عثمان بزدار کافی دنوں سے روپوش تھے اور کہا جا رہا تھا کہ وہ پہاڑوں میں کسی محفوظ مقام پر ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ